آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی ادارے یا خفیہ ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت
👁️ 143 بار دیکھا گیا
آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی ادارے یا خفیہ ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی یا ایف آئی اے اور آئی بی سمیت کسی دوسری سرکاری ادارے یا ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دی اور اگر کوئی حکومتی ایجنسی بلااجازت اس نوعیت کی ریکارڈنگز کر رہی ہے تو وہ غیر قانونی ہے۔
اٹارنی جنرل نے یہ مؤقف سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے درمیان ہونے والی مبینہ ٹیلفونک گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ ایک درخواست پر سماعت کے دوران اپنایا۔
اس کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس بابر ستار نے اٹارنی جنرل کے اس بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومتی نمائندہ آتا ہے وہ کہتا ہے کہ آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں، تو سوال یہ ہے کہ پھر ایسا کون اور کیوں کر رہا ہے؟ جسٹس ستار کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے عدالت کو نہیں بتایا تو پھر عدالت نیشنل اور انٹرنیشنل عدالتی معاون مقرر کرے گی تاکہ یہ پتہ لگایا جائے کہ ریکارڈنگ کون اور کیوں کر رہا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے وزیر اعظم آفس کی رپورٹ پیش کی اور کہا وزیراعظم آفس کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت کسی ادارے یا ایجنسی کو آڈیو ٹیپ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو پہلے دیکھنا ہے کہ کس نے کال ریکارڈ کی، عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے ٹیلی کام کمپنیوں کو اس ضمن میں مراسلے لکھ رہا ہے۔ انھوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے کو اُن آئی پی ایڈریسز تک رسائی چاہیے ہو گی۔ اٹارنی جنرل نے بتایا آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رپورٹ لینی پڑے گی تب ہی اس ضمن میں تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔
اس موقع پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آئی ایس آئی کہہ رہی ہے کہ آڈیو کہاں سے لیک ہوئی اس کے سورس کا پتہ نہیں چل سکتا۔ عدالت نے پیمرا کے نمائندے سے استفسار کیا کہ انھوں نے آڈیو لیکس نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف کیا کارروائی کی؟ کیا آپ مؤثر طریقے سے بطور ریگولیٹر کام کر رہے ہیں؟
اس پر پیمرا کے حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ آڈیو لیک کو ٹی وی چینلز نشر نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ کونسل آف کمپلینٹ کو بھیجا ہے وہ فیصلہ کریں گے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس بابر ستار نے کہا کیا آپ نے ٹی وی چینلز کو کسی اور کیس میں فوری ہدایات جاری کی ہیں؟
انہوں نے پیمرا کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ فوری طور پر ایکشن نہیں لے سکتے اور یہ کہ معاملہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے پاس جائے گا۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ایک دفعہ نہیں پورا دن ٹی وی چینلز پر وہ آڈیو لیکس چلتی رہی ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے ٹی وی چینلز ضابطہ اخلاق سے متعلق سیینئر صحافیوں کو بھی عدالتی معاون مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
جسٹس بابر ستار نے دوران سماعت عدالتی معاون اعتزاز احسن کو مخاطب کر کے کہا ایک طرف فریڈم آف انفارمیشن اور دوسری طرف پرائیویسی کا معاملہ ہے، کیسے بیلنس ہونا چاہیے، آپ بتائیں کیسے اس کیس کو اب آگے بڑھایا جائے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سیلف ریگولیشنز ہونی چاہییں، یہاں تو آئین پر عمل نہیں کیا جاتا، آئین نے 90 دن میں الیکشن کا کہا عمل نہیں ہوا۔
عدالت نے پی ٹی اے، ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C