آرمی چیف عاصم منیر کے دورہ واشنگٹن پر پاکستان کو امریکی یقین دہانی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
آرمی چیف عاصم منیر کے دورہ واشنگٹن پر پاکستان کو امریکی یقین دہانی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیٹو پارٹنر ہے اور وہ اس کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے لیے شراکت داری کرنے کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی مرکزیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسلام آباد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اس کا ایک اہم اتحادی اور پارٹنر ہے۔
جنرل عاصم منیر اتوار کے روز امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ واشنگٹن میں ان کی وزارت دفاع، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔
پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ نے اس دورے کا اعلان تو کیا تھا، تاہم امریکہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ البتہ سفارتی ذرائع سے ملنے والی بعض اطلاعات میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکی وزیر دفاع اور خارجہ کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکہ نے اس حوالے سے مزید کیا کہا؟
جب پاکستانی آرمی چیف کی واشنگٹن میں مصروفیات سے متعلق جب امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس میں پوچھا گیا، تو امریکی ترجمان نے بھی دورے کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
البتہ ترجمان نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار تعلقات پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”پاکستان ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے۔ عموماً ہم علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر ان کے ساتھ شراکت داری کے منتظر رہتے ہیں۔”
کشمیر پر بات چیت کا امکان
جنرل منیر کی واشنگٹن آمد ایک ایسے وقت ہوئی جب بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں مودی حکومت کے کشمیر سے خصوصی آئین دفعہ 370 کے خاتمے کی توثیق کر دی ہے۔ اس مناسبت سے یہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہے کہ ممکن ہے کہ وہ اس مسئلے کو امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اٹھا سکتے ہیں۔
جب بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے متوازن موقف کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا، ”سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو نوٹ کرتے ہوئے، ہم جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔”
ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسمبلی انتخابات کے انعقاد سمیت، جموں و کشمیر میں سیاسی معمولات کو بحال کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے کے بارے میں ہم بھارتی حکومت کی جانب سے مزید اقدامات کے منتظر ہیں۔”
اس پریس کانفرنس سے قبل پیر کی سہ پہر کی ایک نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کی اور اس بات کی تردید کی امریکہ پاستانی کی سیاست میں مداخلت کرتا ہے۔
امریکہ پاکستان کی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرتا
ان سے سوال کیا گیا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کافی ناراض ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ امریکہ پرانے کرپٹ مجرم لیڈر کو پاکستان واپس لایا ہے، تو کم از کم کرپٹ سیاستدانوں کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔ اس سوال کا اشارہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کے طرف تھا۔
اس کا جواب دیتے ہوئے ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں لیڈروں کے انتخاب میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”امریکہ پاکستان کے قائدین کے انتخاب میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا۔ ہم پاکستانی عوام کی طرف سے فیصلہ کردہ قیادت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ اندرونی سیاست میں مداخلت امریکی محکمہ خارجہ کی پالیسی نہیں ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ واشنگٹن کے سفارتی طرز سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا: ”ظاہر ہے، ہم ان دونوں ممالک کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3490 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C