آرمی چیف کی سعودی فوج کے سربراہ سے ملاقات، سعودی افواج سے مکمل تعاون کرینگے: جنرل قمر جاوید باجوہ
👁️ 43 بار دیکھا گیا
آرمی چیف کی سعودی فوج کے سربراہ سے ملاقات، سعودی افواج سے مکمل تعاون کرینگے: جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں سربراہان نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ مہمان کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4627 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C