آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی وادی لیپا پر فائرنگ اور گولہ باری، طالبعلم شہید، ایک زخمی، 8 مکانات تباہ
👁️ 79 بار دیکھا گیا
آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی وادی لیپا پر فائرنگ اور گولہ باری، طالبعلم شہید، ایک زخمی، 8 مکانات تباہ
مظفر آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) بھارتی فوج نے وادی لیپا کی شہری آبادی پر گولہ باری کرکے ایک طالب علم کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ہٹیاں بالا کی وادی لیپا کے سرحدی آبادی پرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید جب کہ دوسرا طالبعلم زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے وادی لیپا کے علاقوں منڈا کلی، چننیاں اور نوکوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 16 سالہ جماعت دہم کے طالب علم جواد ولد محمد اشتیاق ساکنہ منڈا کلی شہید جبکہ 11 سالہ جماعت پنجم کے طالب علم احسان ولد لیاقت زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے طالب علم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بھارتی گولہ باری کے باعث 8 سے زائد رہائشی مکانات کے جزوی طور پر تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایس ایچ او لیپا اصغرعباسی کے مطابق واقعہ کے بعد لیپا میں ایل او سی کے قریب اسکول اور بازار حفاظتی نقطہ نظرکے تحت بند کر دیئے گئے ہیں.
سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری کے باعث یونین کونسل نوکوٹ کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے، چننیاں، نوکوٹ اور کیسر کوٹ کے بازار بھی بند کر دیے گئے، جبکہ ایل او سی پر وقفہ وقفہ سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
Ceasefire violation: Pakistan shells forward posts along LoC.
One Indian Army personnel was killed during the ceasefire.
Watch #BrassTacks with @Zakka_Jacob. pic.twitter.com/CrUdCJjgdh
— News18 (@CNNnews18) December 16, 2019
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
One braveheart Indian soldier killed in action in unprovoked ceasefire violation by #PakistanArmy in Gurez Sector along LoC #IndianArmy salutes his supreme sacrifice & retaliating CFV informs @ChinarcorpsIA
— Neeraj Rajput (@neeraj_rajput) December 16, 2019
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C