آصف غفور اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے
👁️ 150 بار دیکھا گیا
آصف غفور اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ستمبر کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کیلئے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، مذہبی، جمہوری، مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مسائل ہمارے مطالبات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کیپٹن صفدر نے میاں نوازشریف کا پیغام پہنچایا کہ اکتوبر میں جس تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا ن لیگ شانہ بشانہ ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران جعلی بھی ہیں اور نااہل بھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری سے آزادی مارچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دوسرا اور تیسرا قائد بھی موجود رہے گا کون ڈیل کر رہا ہے اور کون نہیں یہ چند دن میں واضح ہو جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر کے لیے جن جذبات کا اظہار کیا وہ ہمارے حوصلے بلند کرنے کیلیے کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل یحیٰ خان نے بھی یہی باتیں کی تھی۔ لیکن اگلے دن جنرل نیازی نے ہتھیار ڈال دیے تھے اور خدا کرے ان کا بیان اس طرح نہ ہو۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا بیان بھی حوصلہ افزا تھا اور خدا پاکستان کو اس پالیسی پر ثابت قدم رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر معیشت کی ذمہ داری اپنے سر نہ لیں یہ ان کی ملازمت نہیں، حکومت اس وقت حالت نزاع میں اور اس حالت میں کوئی بیان قبول نہیں ہوتا۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ بڑے لوگوں کے قرضے ایک آرڈیننس سے معاف کرنا ایک مضحکہ خیز بیان تھا اور اب واپس لینے والے آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C