ابوبکر البغدادی کو امریکا نے ہی بنایا تھا: روسی وزیر خارجہ کا انکشاف
👁️ 67 بار دیکھا گیا
ابوبکر البغدادی کو امریکا نے ہی بنایا تھا: روسی وزیر خارجہ کا انکشاف
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سابق سرغنہ ابوبکر البغدادی دراصل امریکا کی ہی ایک ایجاد تھا۔
تفصیلات کے مچابق روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاکت پر انکشاف کیا کہ البغدادی امریکا کی ہی پیداوار تھا۔ امریکا نے اسے تیار کیا اور ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔
اپنے انکشاف کے حقائق پر مبنی ہونے کی دلیل میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ 2003 میں امریکا امن کا بہانہ بنا کر عراق پر قابض ہوا اور زوال پذیر ملک میں جیلوں میں قید خطرناک ترین جنگجوؤں کو رہا کیا جس کے بعد عراق میں داعش نے اپنی جڑیں مضبوط کیں اور ابوبکر البغدادی طاقت ور ہوتا گیا۔
سرگئی لاوروف نے ابوبکر کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، ہم اس معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے روسی فوج اضافی شواہد پر تلاش کر رہی ہے اور اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے شام کے سرحدی علاقے میں ایک فوجی آپریشن کے دوران داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کی اپنے 3 بچوں اور 2 بیگمات سمیت ہلاک ہوگئے تھے اور جس کی تصدیق خود امریکی صدر نے اپنے براہ راست نشر ہونے والے بیان میں کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C