ارب پتی طبقہ جنگ اور خطرات سے بچنے کیلئے زیر زمین ’لگژری بنکرز‘ تعمیر کرنے لگا
👁️ 635 بار دیکھا گیا
ارب پتی طبقہ جنگ اور خطرات سے بچنے کیلئے زیر زمین ’لگژری بنکرز‘ تعمیر کرنے لگا
لندن (ڈیلی اردو/ بی بی سی) دنیا بھر میں ارب پتی افراد نے جائیداد اور رہائش کے سلسلے میں ایک نیا رجحان اپنایا ہے جسے ’لگژری بنکرز‘ کہا جاتا ہے۔ یہ زیر زمین پناہ گاہیں عام شیلٹرز سے بالکل مختلف ہیں کیونکہ ان میں محض بقا کے بجائے پرتعیش سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ جنگوں، موسمیاتی تبدیلیوں یا دیگر عالمی خطرات کی صورت میں امراء اپنی زندگی محفوظ اور آرام دہ انداز میں گزار سکیں۔
ان قلعہ بند کمپلیکسز میں سپا، اعلیٰ معیار کا کھانا، پینورامک پروجیکشن اسکرینز اور دیگر ایسی سہولیات شامل ہیں جو زیر زمین زندگی کو کسی ریزورٹ کی چھٹیاں گزارنے جیسا بناتی ہیں۔
عام زیر زمین پناہ گاہوں کے برعکس جہاں سب سے اہم چیز لوگوں کے تحفظ اور بقا کی ضمانت دینا ہے، یہ شعبہ قلعہ بند سہولیات میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں آرام اور سہولیات کی طویل فہرست موجود ہو گی۔
ان پر تعیش بنکرز میں امراء کو سپا، ہاؤٹ کوزین اور پینورامک پروجیکشن ملتے ہیں جو باہر کی دنیا میں موجود اصل نظاروں جیسے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ وہ سب چیزیں ہیں جو ان بنکرز کو پرکشش مقام بناتی ہیں۔
ان سہولیات نے ’دنیا کے خاتمے پر جان بچانے‘ کے تجربے کو کسی زیر زمین ریزورٹ میں پرتعیش چھٹیاں منانے جیسے احساس میں بدل دیا ہے۔
چند سال قبل میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے ہوائی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ایک بڑے کمپلیکس کی تعمیر کے اپنے منصوبے کا اعلان کرکے توجہ دنیا مبذول کرائی تھی۔
ان پر تعیش بنکز کی مارکیٹ عروج حاصل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔
حال ہی میں امریکی کمپنی سیف نے ایک ہزار سے زائد 'عالمی پناہ گاہیں' یا دنیا کے مختلف شہروں میں واقع زیر زمین بنکر بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی نیوز برازیل کے ساتھ ایک انٹرویو میں، کمپنی کے آپریشنز اور میڈیکل پریوینشن کے ڈائریکٹر ناؤمی کوربی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ، جسے ایری کہتے ہیں، ایک انگریزی لفظ ہے جس کا مطلب ہے عقاب کا گھونسلا ہے۔ یہ خصوصی اراکین کے لیے ایک کلب کے طور پر کام کرتا ہے۔
انھوں نے وضاحت کی ہے کہ ‘اس کی رکنیت صرف دعوت کے ذریعے دی جاتی ہے اور انتہائی منتخب لوگوں کے لیے ہے۔ میں بہت زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا، لیکن یہ سب کے لیے نہیں ہے۔’
بڑی تباہی سے بچنے کے لیے مخصوص یہ بنکر استعمال کرنے کے اخراجات منتخب جگہ کے سائز پر منحصر ہیں۔
اگر 185 مربع میٹر کی پناہ گاہ ہے تو اس پر تقریباً 20 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی لیکن بڑی رہائش کے لیے قیمت دو کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
کوربی کے مطابق، تمام سہولیات میں لامحدود پانی، خوراک، پناہ گاہ اور طبی خدمات میّسر ہیں۔
’انھیں بجلی کے لیے گرڈ پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔‘
سیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بنکرز کو زیر زمین طویل عرصے تک الگ تھلگ رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور ان میں سروس ٹیموں کے درمیان تنازعات کے حالات کے لیے حکمت عملی بنائی گئی تھی، بشمول ’اندرونی جیل‘۔
’یہاں ہمیشہ غیر متوقع یا ناقابل قبول رویّے کا امکان رہتا ہے۔ پناہ گاہوں میں کئی ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک جیل ہے جو ہر بنکر میں موجود ہے۔‘
کوربی کے مطابق، جیل ’کسی بھی اعلیٰ معیار کے حراستی مرکز کی طرح کام کرے گی۔‘
’یہ ایک سوٹ ہے جو لوگوں کو تنہائی میں رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن جہاں بات چیت اور رابطے ممکن ہیں ہے۔‘
کس کو حراست میں لیا جائے گا یہ فیصلہ صارف کی صوابدید پر ہوگا۔
سائز کے لحاظ سے بنکر کی قیمتیں دو کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
ایری بنکرز کو ایس سی آئی ایف ایس یعنی (سینسیٹو کمپارٹمنٹس انفارمیشن فیسیلٹی) کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے، یعنی ان کے پاس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات ہیں، تعمراتی ڈھانچے الیکٹرانک نگرانی سے محفوظ بنائے گئے ہیں جیسے وائٹ ہاؤس کے کرائسس روم کو بنایا گیا ہے۔
کوربی کا اندازہ ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے پیش نظر ان پرتعیش پناہ گاہوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وہ کہتے ہیں ’انسانیت ایک خطرناک راستے پر ہے، ڈیجیٹل طور پر قید اور مکمل طور پر قابو میں ہے، جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔‘
’ایری خود مختار ہے، جہاں رازداری کا راج ہے، رسائی لامحدود ہے اور مکمل صوابدیدی اختیارات حاصل ہے۔ ‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C