اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارتخانے کا افتتاح
👁️ 23 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارتخانے کا افتتاح
یروشلم (ڈیلی اردو/ج) عرب ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں تیزی سے پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل کی سرزمین پر متحدہ عرب امارات سفارت خانہ کھولنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تیارہ کردہ ابراہام معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
گزشتہ ماہ ہی متحدہ عرب امارات میں پہلے اسرائیلی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کے بعد آج تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا افتتاح ہوا جس کی تقریب میں اسرائیلی صدر نے بھی شرکت کی۔
دونوں فریقین نے باہمی قریبی تعلقات کے نتیجے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا خیرمقدم کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد الخجہ نے عمارت کے باہر اپنے ملک کی پرچم کشائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں بحالی کے بعد سے ہم نے پہلی مرتبہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور معیشت، فضائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اسرائیل کے صدر ایزاک ہیرزوک نے سفارت خانے کے قیام کو مشرق وسطیٰ کے مستقبل، امن، خوش حالی اور سیکیورٹی کی جانب سفر میں اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کو تل ابیب میں لہراتا ہوا دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک سال قبل دیکھا گیا دیرینہ خواب پورا ہو گیا۔
گزشتہ ماہ ابوظبی میں عبوری اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کے افتتاح کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کہا تھا کہ تعلقات کی بحالی کے بعد سے دوطرفہ تجارت 67کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے اور مزید معاہدوں کی توقع ہے۔
اس علاقائی پیش رفت کو فلسطینیوں نے مسترد کردیا ہے اور پہلے اسرائیل کے تسلط سے پاک آزاد ریاست کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8904 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4731 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1965 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C