اسرائیل نے ایران جنگ کے بیچ یو اے ای کو فوجی اہلکار اور آئرن ڈوم دیا
👁️ 260 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران جنگ کے بیچ یو اے ای کو فوجی اہلکار اور آئرن ڈوم دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنا جدید فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم فراہم کیا اور اس کے ساتھ اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار بھی تعینات کیے، یہ انکشاف دو اسرائیلی اور ایک امریکی عہدیدار نے کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوز کی رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان عسکری، سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ گیا ہے، جبکہ جنگ کے دوران آئرن ڈوم کی اس غیر معمولی تعیناتی کو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران نے یو اے ای پر تقریباً 550 بیلسٹک اور کروز میزائل اور دو ہزار 200 سے زائد ڈرون داغے۔ ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم کچھ میزائل اور ڈرون ملک کے فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔
پسِ پردہ رپورٹ کے مطابق ان شدید حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے اتحادیوں سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اماراتی صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی دفاعی افواج کو ہدایت دی کہ وہ ایک آئرن ڈوم بیٹری، اس کے انٹرسیپٹرز اور درجنوں آپریٹرز یو اے ای بھیجیں۔
ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم کسی دوسرے ملک کو فراہم کیا، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے علاوہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک بنا جہاں اس نظام کو استعمال کیا گیا۔
ایک اور اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اس سسٹم نے ایران کے درجنوں میزائلوں کو تباہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی ایران میں نصب قلیل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو بھی متعدد فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تاکہ وہ یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک پر حملہ نہ کر سکیں۔
دوسری جانب خلیجی خطے میں اماراتی سرزمین پر اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی سیاسی طور پر حساس معاملہ بھی بن سکتی ہے، تاہم اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نے عوامی سوچ میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے اور جو بھی ملک کو ایرانی حملوں سے بچانے میں مدد دے گا، اسے مثبت نظر سے دیکھا جائے گا۔
ادھر اسرائیل کے اندر بھی اس فیصلے پر ردعمل سامنے آ سکتا ہے کیونکہ نیتن یاہو نے ایسے وقت میں دفاعی نظام فراہم کیا جب خود اسرائیل بھی شدید حملوں کی زد میں تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 2020 میں امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اگرچہ اس دوران غزہ سمیت مختلف معاملات پر اختلافات بھی رہے، تاہم دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت دوطرفہ شراکت داری اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سابق عہدیدار طارق العتیبہ نے عرب گلف اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ کے لیے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ اسرائیل ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے یو اے ای کو حقیقی مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص امریکا اور اسرائیل نے وسیع عسکری امداد، انٹیلیجنس شیئرنگ اور سفارتی حمایت فراہم کر کے حقیقی اتحادی ہونے کا ثبوت دیا۔
ایک سینئر اماراتی عہدیدار نے اسرائیلی مدد کے حوالے سے کہا کہ ہم اسے کبھی نہیں بھولیں گے، جبکہ ایک اور اماراتی اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی مدد بھی اسی طرح قابلِ قدر ہے۔ ان کے بقول یہ ایک آنکھیں کھول دینے والا لمحہ تھا، جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے حقیقی دوست کون ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 335 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2773 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C