اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں
👁️ 252 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں
یروشلم (ڈیلی اردو) غزہ پٹی کے سب سے بڑے فعال ہسپتال کے حکام کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں، جو گزشتہ ماہ ہونے والے نازک جنگ بندی معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کا حصہ ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک 285 لاشیں اسرائیلی تحویل سے غزہ منتقل کی جا چکی ہیں۔ تاہم غزہ پٹی میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کے باعث شناخت کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
اسرائیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے پاس کتنی لاشیں موجود ہیں یا انہیں کہاں سے حاصل کیا گیا، البتہ ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔
بدھ کو خان یونس کے ناصر ہسپتال میں یہ لاشیں موصول ہوئیں۔ اس سے ایک روز قبل حماس نے ایک اور اسرائیلی فوجی کی لاش واپس کی تھی، جسے سات اکتوبر 2023 کے حملے میں یرغمال بنایا گیا تھا۔
یہ تبادلے امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے ابتدائی مرحلے کا مرکزی حصہ ہیں، جس کے تحت حماس کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں جلد از جلد واپس کرنا لازمی ہے۔
اس کے باوجود فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بعض اوقات حماس نے جزوی باقیات واپس کیں یا لاشوں کی برآمدگی کے مناظر کو ’’ڈرامائی‘‘ انداز میں پیش کیا۔
دوسری جانب حماس کا موقف ہے کہ غزہ پٹی میں وسیع تر تباہی کے باعث لاشوں کی بازیابی مشکل ہے، اور اس نے ایک سے تین تک لاشیں ہر چند دن بعد واپس کی ہیں۔ حماس کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں بھی ڈال رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C