اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی
👁️ 236 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی
یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں یہودی آباد کاروں کی 19 نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات اتوار، 21 دسمبر کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بتائی گئی۔
یروشلم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے بعد گزشتہ تین برسوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جن نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، ان کی مجموعی تعداد 69 ہو گئی ہے۔
وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں شامل انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزیل اسموٹریچ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے پیش کی گئی 19 نئی بستیوں کی تعمیر کی تجویز کو سکیورٹی کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔ تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیصلہ کب کیا گیا۔
اسموٹریچ نے بیان میں کہا،“ہم زمینی حقائق کے ذریعے ایک دہشت گرد فلسطینی ریاست کے قیام کو روک رہے ہیں۔ ہم اس سرزمین پر اپنی تاریخی میراث کے طور پر تعمیر، ترقی اور آباد کاری کا عمل جاری رکھیں گے، اس یقین کے ساتھ کہ ہم جس راستے پر گامزن ہیں وہ انصاف کا راستہ ہے۔”
ادھر خبر رساں ادارے اے پی نے تل ابیب سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کا یہ تازہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اس کی رفتار میں مزید اضافے کی کڑی ہے، جس سے مستقبل میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو مزید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5464 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C