اسرائیل پر حماس کا حملہ: مسلم تنظیمیں مذمت کریں، جرمن وزیر داخلہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر حماس کا حملہ: مسلم تنظیمیں مذمت کریں، جرمن وزیر داخلہ
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) وفاقی جرمن وزیر داخلہ نے مسلم انجمنوں پر زور دیا ہے کہ وہ یہود دشمنی کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔ نینسی فیزر نے کہا کہ جرمنی میں بڑی اسلامی تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی سامیت دشمنی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
جرمنی کی وفاقی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے منگل کو ایک بیان میں جرمنی میں سرگرم تمام بڑی اسلامی تنظیموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ یہودیوں سے نفرت اور اسرائیل سے دشمنی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ فیزر نے یہ بھی واضح کیا کہ جرمنی میں مسلمانوں کو کسی بھی انتہا پسندانہ دہشت گردی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔
سوشل ڈیمو کریٹ سیاست دان فیزر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں واضح اقدامات دیکھنا چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک غلط عمومی شبہ مسلم مخالف جذبات کو جنم دیتا ہے جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کے یہ بیانات برلن میں جاری دو روزہ اسلام کانفرنس کے موقع پر سامنے آئے۔ اس بار اس کانفرنس میں غزہ کی جنگ کے جرمن معاشرے پر اثرات کا موضوع مرکزی اہیمت کا حامل ہے۔
جرمن وزیر نے مسلم گروپوں سے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کو ہونے والے ہلاکت خیز حملوں کی واضح طور پر مذمت کریں اور اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
جرمنی تقریباً 5.5 ملین مسلمانوں کا گھر ہے اور اسلام جرمنی میں دوسرا بڑا مذہب ہے۔
نینسی فیزر نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”میں توقع کرتی ہوں کہ مسلم تنظیمیں ایک واضح پوزیشن اختیار کریں گی اور معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مسلم گروپوں کی طرف سے حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کی ”واضح طور پر مذمت‘‘ کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ”ہاں، مگر‘‘ سے کام لیا جائے۔ جرمن وزیر کے بقول، ”یہ بالکل واضح ہونا چاہیے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ فیزر نے مزید کہا، ”کچھ مسلم گروپوں نے واقعتاً اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، تاہم کچھ دیگر نے نہیں۔‘‘
مسیحی اور یہودی برادریوں اور مسلمانوں کے گروپوں کے نمائندوں کی ایک کانفرنس سے قبل جرمن وزیر داخلہ نے کہا، ”ہماری اقدار کے دفاع کی آوازیں بلند ہونا چاہییں۔‘‘
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے پس منظر میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں سامیت دشمنی اور مسلم مخالف نسل پرستی سے لڑنے کے موضوع کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔
حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حملہ کر کے تقریباً 1,200 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل نے غزہ میں مسلسل بمباری اور زمینی کارروائی شروع کر دی تھی۔ غزہ کا انتظام 2007 سے حماس کے پاس ہے۔ حماس کی حکومت کے مطابق اس جنگ میں اب تک 13,300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں جرمنی کے بڑے شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں بڑے مظاہروں کا اہتمام کیا گیا، جن میں سے کچھ پر یہود مخالف کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان میں شریک درجنوں افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔
جرمنی تقریباً 45 ملین مسیحیوں کا گھر ہے، جن میں پروٹسٹنٹ اور کیتھولک دونوں عقائد کے پیروکار مسیحی شامل ہیں جبکہ اس یورپی ملک میں تقریباً دو لاکھ یہودی بھی آباد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C