‘اسرائیل کا غزہ جنگ میں اے آئی کا استعمال تشویشناک ہے’، انتونیو گوتریس
👁️ 159 بار دیکھا گیا
‘اسرائیل کا غزہ جنگ میں اے آئی کا استعمال تشویشناک ہے’، انتونیو گوتریس
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں گنجان آباد علاقوں میں بمباری کے لیے اے آئی کے استعمال سے شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھی ہے۔ اُدھر اسرائیل نے امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر اپنے دو فوجی افسران معطل کر دیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل غزہ میں اہداف کی شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔ آج جمعے کے روز گوٹیرش کا کہنا تھا، وہ “ان رپورٹس سے سخت پریشان ہیں کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کی مہم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو اہداف کی شناخت میں ایک آلے کے طور پر شامل کیا گیا ہے، خاص طور پر گنجان آباد رہائشی علاقوں میں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، “زندگی اور موت کے فیصلوں کا کوئی حصہ جو پورے خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، اے آئی کے الگورتھم کے سرد حساب کتاب کے حوالے نہیں کیا جانا چاہیے۔”
غیرملکی امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر دو اسرائیلی فوجی افسر برطرف
اس سے قبل جمعے ہی کے روز اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ میں ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کےامدادی کارکنوں پر مہلک حملے میں ملوث دو افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں فوڈ ڈیلیوری مشن پر مامور سات کارکن مارے گئے تھے۔ پیر کو ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے اہم معلومات کو غلط طریقے سے استعمال کیا اور فوج کی جانب سے حملے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ حملے کا حکم دینے والے ایک کرنل اور ایک میجر کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ سینئر کمانڈروں کی بھی باقاعدہ سرزنش کی گئی۔
ان ہلاکتوں کے بعد اسرائیل پر اُس کے دیرینہ اتحادی امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C