اسرائیل کا مشرق وسطیٰ کی زمین پر حق ہے، امریکی سفیر مائیک ہکابی
👁️ 222 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا مشرق وسطیٰ کی زمین پر حق ہے، امریکی سفیر مائیک ہکابی
یروشلم (ڈیلی اردو) عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کے اُس بیان کی شدید مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بائبل کی بنیاد پر اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کے بڑے حصوں پر حق حاصل ہے۔
جمعہ کو دائیں بازو کے مبصر ٹکر کارلسن کے ساتھ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ہکابی سے پوچھا گیا کہ اگر بائبل کی لفظی تشریح کی جائے، تو کیا اسرائیل کو جدید مشرق وسطیٰ کے بڑے حصوں پر اپنا دعویٰ کرنے کا حق ہے؟
اس پر ہکابی نے جواب دیا، ’’اگر وہ سب کچھ لے لیں تو ٹھیک ہے۔‘‘ بعد میں انہوں نے اپنے بیان میں نرمی لاتے ہوئے کہا کہ یہ سوال غیر متعلقہ ہے کیونکہ اسرائیل کی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو “اس زمین پر رہنے کا حق ہے، جو اس کے پاس فی الحال ہے”
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کئی عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ ( اسلامی تعاون کی تنظیم، عرب لیگ اور خلیجی تعاون کونسل) نے ان بیانات کی ’’شدید مذمت‘‘ کرتے ہوئے ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے۔
اس بیان میں ہکابی کے بیانات کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ’’کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
اس بیان کی توثیق سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، قطر، ترکی، کویت، بحرین، عمان، لبنان، شام اور فلسطین نے کی۔
1948ء میں اسرائیل کے قیام سے اب تک اس کی مکمل طور پر تسلیم شدہ سرحدیں نہیں ہیں۔ 1967ء کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سمیت دیگر علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا تھا، جہاں اب بھی تقریباً سات لاکھ اسرائیلی آبادکار تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں ایک تجویز کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے لیے زمین خریدنا آسان بنانا ہے۔ جرمنی اور دیگر ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C