اسرائیل کیساتھ تعلقات سے خطے کو فائدہ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان
👁️ 40 بار دیکھا گیا
اسرائیل کیساتھ تعلقات سے خطے کو فائدہ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات سے مشرق وسطیٰ خطے کے لیے ‘زبردست فائدے’ ہوں گے۔
وزير خارجية #السعودية في مقابلة مع CNN: نركز على رخاء شعبنا ومستعدون للعب دور أكبر في ضمان أمننا https://t.co/7YHmSmqbGm @CNNConnect @BeckyCNN @FaisalbinFarhan pic.twitter.com/GjEjLzHDkI
— CNN بالعربية (@cnnarabic) April 2, 2021
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ اسرائیل-فلسطین امن عمل پر منحصر ہے۔
"Normalising Israel's status within the region would bring tremendous benefits to the region as a whole" – Saudi foreign minister https://t.co/ffYQhmyotO
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) April 3, 2021
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والے ‘ابراہم معاہدے’ کے تحت 4 عرب ممالک، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان یہودی ریاست کے ساتھ معمول کے تعلقات پر رضامند ہوچکے ہیں۔
Any potential deal to normalize relations between #SaudiArabia and #Israel would benefit the region, but depended on progress of peace process between Israelis and #Palestinians, Prince @FaisalbinFarhan told @CNN https://t.co/gCXcH1ffUZ
— Arab News (@arabnews) April 2, 2021
تاہم سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ ‘کافی حد تک امن عمل میں پیش رفت پر منحصر ہے’۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں خطے میں اسرائیل کی حیثیت معمول پر لانے سے خطے کو مجموعی طور پر زبردست فائدہ ہوگا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ معاشی اور سماجی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی نقطہ نظر سے بھی انتہائی مددگار ہوگا’۔
سعودی عرب بارہا فلسطین کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے معاہدہ ہونے تک اسرائیل کے ساتھ رسمی تعلقات نہ رکھنے کی دہائیوں پالیسی کا اعادہ کرچکا ہے۔
تاہم ایران کے حوالے سے مشترکہ خدشات اسرائیل اور خلیجی ممالک کو قریب لے آئے ہیں اور ریاض کئی برسوں سے خاموشی کے ساتھ یہودی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کررہا ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمین نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
ان رپورٹس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی تھی کہ شاید تعلقات معمول پر لانے کا کوئی معاہدہ ہورہا ہے تاہم ریاض کی جانب سے ایسی کسی بھی ملاقات کی تردید کردی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C