اسرائیل کی شام میں مختلف مقامات پر بمباری
👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی شام میں مختلف مقامات پر بمباری
دبئی + دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں)
شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں اسرائیل کا ایک فضائی حملہ پسپا کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے کی فضا سے دمشق کے دیہی علاقے کی جانب حملہ کیا تھا مگر دشمن کے ہتھیاروں کو مار گرایا گیا۔
شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں الکسوہ، مرج السلطان اور دمشق کے نزدیک بغداد پُل کے علاوہ جنوبی صوبے درعا میں ازرع کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے دمشق اور اس کے نواحی دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔ اس نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں الکسوہ اور دمشق کے اطراف صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان علاقوں میں اسدی فوج اور ایرانی ملیشیاؤں کی بیرکوں پر بڑی تعداد میں میزائل آ کر گرے اور بعض بیرکوں میں آگ لگ گئی۔
رصدگاہ کے مطابق بشار حکومت کا فضائی دفاعی نظام بعض میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔ تاہم میزائلوں کی اکثریت اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔
شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کی آلہ کار ملیشیاؤں کے خلاف کارروائی کے نام پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 14 جنوری کو اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسط میں واقع “التيفور” کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل شامی رصدگاہ نے بتایا تھا کہ گذشتہ سال 20 نومبر کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق میں اسدی فوج اور ایرانی القدس فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ اس کے نتیجے 23 افراد شہید ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C