اسرائیل کی لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے
👁️ 365 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے
بیروت (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) لبنان جنگ میں اصولاﹰ فائر بندی کے باوجود اسرائیل کے اپنے اس ہمسایہ ملک پر فضائی حملے جمعرات 28 مئی کو بھی جاری رہے۔ اس دوران جنوبی لبنان کے علاوہ کئی ہفتوں بعد پہلی بار دارالحکومت بیروت کے مضافات پر بھی حملے کیے گئے۔
بیروت سے مختلف خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین جنگ میں 16 اپریل کو شروع ہونے والی موجودہ فائر بندی کے باوجود اسرائیل نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران پہلی بار ایسا کیا کہ بیروت اور اس کے مضافات پر بھی حملے کیے گئے۔
بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک عمارت کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں اسرائیلی افواج کی طرف سے کوئی تفصیلات بتائے بغیر صرف یہ تصدیق کی گئی کہ بیروت پر بہت نپے تلے فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
غیر سرکاری طور پر دو اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کا مقصد علی الحسینی کو ٹارگٹ کرنا تھا۔ علی الحسینی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امام حسین ڈویژن نامی ایک ملیشیا کے میزائل یونٹ کے سربراہ ہیں۔
امام حسین ڈویژن نامی ملیشیا گروپ کے بارے میں اسرائیلی ذرائع کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سوچ اور کارروائیوں میں حزب اللہ اور ایران دونوں کا ہم خیال ہے۔ تازہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں حزب اللہ یا ایران کی طرف سے آخری خبریں ملنے تک کچھ نہیں کہا گیا تھا۔
تاہم ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے بیروت شہر کے جنوبی مضافات میں ایک عمارت کو ہدف بناتے ہوئے دو بہت نپے تلے فضائی حملے کیے۔
لبنان جنگ میں فائر بندی پہلے ہی بہت نازک مرحلے میں ہے اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی گزشتہ چند دنوں سے کافی وسیع اور شدید ہو چکی زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اب بیروت پر بھی قریب ڈیڑھ ماہ بعد جو نئے فضائی حملے کیے گئے ہیں، انہوں نے امریکہ کی ثالثی کوششوں سے طے پانے والی فائر بندی کو ایک اور کڑے امتحان میں ڈال دیا ہے۔
موجودہ لبنان جنگ کے نام سے اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین مسلح تصادم اور ایک دوسرے پر حملے اس وقت شروع ہوئے تھے، جب ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ ایران جنگ کے آغاز کے چند روز بعد دو مارچ کو حزب اللہ نے بھی تہران کی حمایت میں اسرائیل پر حملے شروع کر دیے تھے۔
دریں اثنا چند اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج بیروت پر دوبارہ حملوں کا ارادہ تو گزشتہ تین ہفتوں سے کیے ہوئے تھی، تاہم آج تک ان حملون کو اس لیے مؤخر کیا جاتا رہا کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ تھا کہ وہ بیروت پر حملے بحال کرنے سے اجتناب کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3417 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C