اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اجتماعی عالمی اقدامات کا مطالبہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اجتماعی عالمی اقدامات کا مطالبہ
جدہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مستقبل میں قرآن کی بے حرمتی جیسے واقعات کے تدارک کے لیے اجتماعی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ ادھر ایران نے سویڈن کے لیے اپنے نئے سفیر کی تقرری کو ملتوی کر دیا ہے۔
دنیا کے 57 مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی مستقبل میں بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مرکزی مسجد کے باہر گزشتہ ہفتے بطور احتجاج قران کے بعض اوراق کو نذر آتش کر دیا گیا تھا، جس کی بہت سے اسلامی ممالک نے پہلے ہی مذمت کی ہے۔
اس سلسلے میں دو جولائی اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس میں سویڈن میں عید الاضحی کے پہلے ہی دن مسجد کے سامنے قرآن کو نذر آتش کرنے کے واقعے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے نتائج پر غور کیا گیا۔
او آئی سی نے کیا کہا؟
اسلامی تعاون تنظیم نے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا، جس میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ”بار بار قرآن کی بے حرمتی سے متعلق ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے متحد ہو کر اجتماعی اقدامات کریں۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اس بارے میں ”واضح پیغام دینے کی ضرورت پر زور دیا” اور کہا کہ اس طرح کی حرکتیں ”اسلامو فوبیا کے محض عام واقعات نہیں ہیں۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہمیں اس بارے میں ان بین الاقوامی قوانین کے فوری نفاذ کے بارے میں عالمی برادری کو مسلسل یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہے، جن کے تحت کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت کی وکالت کو واضح طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔”
واضح رہے کہ بیشتر مسلم ممالک میں قرآن مجید کسی بھی طرح کی بے حرمتی غیر قانونی ہے اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بعض ممالک میں تو اس کی سزا موت ہو سکتی ہے۔
عراق نے سویڈن سے پہلے ہی یہ اپیل کی ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص ایک عراقی مہاجر ہے اور اسے مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے بغداد کو واپس کر دیا جانا چاہیے۔
ایران نے سفیر کی تقرری موخر کر دی
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ تہران نے سویڈن میں نئے سفیر کی تقرری کو فی الوقت روک دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام انتظامی تفصیلات مکمل کی جا چکی تھیں، تاہم نئے سفارت کار فی الحال اسٹاک ہوم کا عہدہ نہیں سنبھالیں گے۔
اس سے قبل ایران نے قرآن سوزی کے واقعے کی مذمت کرنے اور احتجاج کے لیے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کر کے وضاحت طلب کی تھی۔ تہران میں اس کے خلاف مظاہرین نے کئی بار مظاہرے بھی کیے، جس کے دوران سویڈن کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
اس ہفتے اسی طرح کے مظاہرے کئی مسلم ممالک میں بھی ہوئے ہیں، جن میں اتوار کو انڈونیشیا کے جکارتہ میں ہونے والا ایک مظاہرہ بھی شامل ہے۔
سویڈن نے واقعے کی مذمت کی
ادھر سویڈن کی حکومت نے اتوار کے روز ایک بار پھر سے عوامی سطح پر جاری ایک بیان میں، اور ایک سویڈش اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں، قران سے متعلق اس احتجاج کی مذمت کی۔
سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی کو مضبوط تحفظ حاصل ہے۔ تاہم فطری طور پر اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت ہر اس رائے کی حمایت کرتی ہے جس کا اظہار کیا جاتا ہو۔ عوامی اجتماعات جو مکمل طور پر قانونی ہیں، وہ پولرائزنگ اور جارحانہ بھی ہو سکتے ہیں۔ بدھ کے روز اس طرح کا، جو مظاہرہ ہوا وہ اسی نوعیت کا تھا۔”
اس دوران ملک نے تازہ واقعات کے رد عمل میں سرحدی حفاظت کے اضافی اقدامات بھی متعارف کیے ہیں۔ سویڈن کی حکومت کا کہنا ہے کہ جس عراقی شخص نے احتجاج کے ذریعے اشتعال انگیزی کی ہے اس سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
بیان کے مطابق، ”ایک قومی یا نسلی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی کے جرم میں جس شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے، وہ ایک عراقی شہری ہے، جس کے پاس سویڈن میں صرف عارضی رہائش کا ہی اجازت نامہ ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C