اسلاموفوبیا: کینیڈا میں مسلح افراد کا پاکستانی نژاد شہری پر حملہ، داڑھی مونڈھ دی
👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسلاموفوبیا: کینیڈا میں مسلح افراد کا پاکستانی نژاد شہری پر حملہ، داڑھی مونڈھ دی
اوٹاوہ (ڈیلی اردو) کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلم شخص کو شدید زخمی کردیا اور داڑھی مونڈھ دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکٹون کے رہائشی پاکستانی نژاد کاشف پر چہل قدمی کے دوران دو چاقو بردار افراد نے حملہ کردیا جس کے باعث کاشف کے ہاتھ پر گہرے زخم آئے۔
حملہ آوروں نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ پاکستانی نژاد کاشف کی داڑھی مونڈھ دی اور نفرت آمیز جملے کستے رہے۔ لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ آور کاشف کو زخمی حالت میں چھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔
پاکستانی نژاد کاشف کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ میں 14 ٹانکے آئے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسرز نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سسکٹون کے میئر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک صدمے میں ہوں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی سمیت کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی جگہ نہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔
شہر کےمیئر کا کہناہے کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C