اسلام آباد–کابل امن عمل میں معاونت کیلئے ترک وزارتی وفد جلد پاکستان پہنچے گا
👁️ 229 بار دیکھا گیا
اسلام آباد–کابل امن عمل میں معاونت کیلئے ترک وزارتی وفد جلد پاکستان پہنچے گا
انقرہ (ڈیلی اردو) پاکستان اور افغانستان کے مابین موجودہ کشیدگی کے خاتمے اور دوطرفہ امن معاہدے تک پہنچنے میں مدد کے لیے ترکی کا ایک وزارتی وفد عنقریب پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بات ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اتوار نو نومبر کے روز کہی۔
استنبول سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ وفد پیر 10 نومبر کو شروع ہونے والے نئے ہفتے کے دوران اسلام آباد پہنچے گا اور اس میں ترک وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور ترکی کے انٹیلیجنس چیف شامل ہوں گے۔
تین مذاکراتی ادوار ناکام
ترک صدر ایردوآن کے مطابق انقرہ حکومت کا یہ اعلیٰ سطحی وزارتی وفد پاکستان میں ملکی حکام سے افغانستان کے ساتھ خونریز سرحدی جھڑپوں کا باعث بننے والی اس کشیدگی کے خاتمے کے سلسلے میں مذاکرات کرے گا، جو ترکی اور خلیجی عرب ریاست قطر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود تاحال ختم نہیں ہوئی۔
پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان کے مابین گزشتہ ہفتوں کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپوں میں دونوں طرف درجنوں فوجی اور عام شہری مارے گئے تھے۔ دوحہ حکومت کی کوششوں سے اسلام آباد اور کابل کے مابین اس وقت ایک عارضی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔
تاہم دونوں ممالک کے مابین قطر اور ترکی میں ہونے والے مذاکرات کے مجموعی طور پر تین ادوار بھی فریقین کو کسی دیرپا فائر بندی اور قیام امن پر آمادہ نہ کر سکے۔
صدر ایردوآن کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ترک حکومت کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترک وزارتی وفد کے آئندہ دنوں کے دوران دورہ پاکستان سے متعلق بیان صدر ایردوآن نے باکو سے ترکی واپسی کے سفر کے دوران دیا۔
بیان کے مطابق باکو میں ترک صدر کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔
صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق ترک وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور انٹیلیجنس چیف کے پاکستان کے اس دورے کا مقصد یہ ہو گا کہ پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان کے مابین بات چیت کے ذریعے جلد از جلد ایک دیرپا امن معاہدہ طے کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C