اسلام آباد: سینیٹرز کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش
👁️ 33 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: سینیٹرز کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومتی اور اپوزیش سینیٹرز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیم کے حملوں سے متعلق حالیہ تھریٹ الرٹ کے بارے میں بریفنگ کا مطالبہ کیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے عوامی تشویش کے ایک نکتے پر چیئرمین صادق سنجرانی سے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کو ہدایت کریں کہ وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیں۔
وزارت داخلہ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات منقطع ہونے کے بعد گروپ یا اس کے دھڑوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر الرٹ جاری کیا تھا۔
رضا ربانی نے نشاندہی کی کہ جب پہلی مرتبہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کا انکشاف ہوا تھا تو پارلیمنٹ کو آن بورڈ لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑے ایک معاملے کے بارے میں اس مطالبے کو سنی ان سنی کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گروپ کے ساتھ جنگ بندی کی شرائط اور مذاکرات کی حیثیت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ جاننا لوگوں کا حق ہے کہ گروپ کے ساتھ کن حالات میں بات چیت ہوئی اور یہ کس موڑ پر ختم ہوئی اور ملک کو کن خطرات کا سامنا ہے کہ وزارت الرٹ استعمال کرنے پر مجبور ہوئی’۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں گزشتہ چند ماہ سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیاں فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانیں لے رہی ہیں۔
رضا ربانی نے کہا کہ ان حملوں میں سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوات میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن لوگوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ریاست خود کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز سیمی ایزدی اور اعظم سواتی نے دہشت گرد حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سوات پہنچ چکے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی نے اس معاملے پر ایوان میں ان کیمرہ بریفنگ کا مطالبہ کیا۔
وزیر مملکت برائے قانون شہادت حسین نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن سیکیورٹی فورسز کے ارکان اس خطرے کو روکنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔
اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے سینیٹر منظور احمد کاکڑ کی قیادت می پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے پختونوں کے خلاف نسل پرستانہ ریمارکس پر ایوان سے واک آؤٹ کیا جو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیے گئے تھے۔
قانون سازوں نے سابق وزیر سے معافی مانگنے اور اپنے ریمارکس واپس لینے کو کہا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اس ایوان کے رکن نہیں ہیں اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے جو کچھ کہا وہ صرف ہلکے پھلکے نوٹ پر تھا البتہ انہیں اس سے گریز کرنا چاہیے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C