اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل
👁️ 124 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے وکیل جہانگیر خان جدون کی درخواست پر حکم جاری کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا، معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ پر پورا اعتماد ہے، پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہیں۔
وکیل نے موقف اپنایا کہ تین میٹنگز ہوئی ہیں لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا جس معاملے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کو بھی پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکش کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C