اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
👁️ 243 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
آصف علی زرداری کی نااہلی درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگا کر مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس سے قبل 20 دسمبر 2018 کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردای کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔ جو دس جنوری کو واپس لیتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
رہنما تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں آصف علی زرداری کے خلاف مصدقہ شواہد ملے ہیں اس لیے معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف نے 21 جنوری کو آصف علی زرداری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 213 نواب شاہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C