افغانستان: بلوچ لبریشن آرمی کا سینئر کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی قندہار میں ہلاک
👁️ 56 بار دیکھا گیا
افغانستان: بلوچ لبریشن آرمی کا سینئر کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی قندہار میں ہلاک
کابل (بیورو رپورٹ) افغان پولیس کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی عرف چھوٹا میر کو افغان صوبے قندہار کے علاقے پی ڈی تھری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
افغان نیوز چینلز شمشاد کے مطابق عبدالنبی بنگلزئی بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر تھے۔
Gunmen shot dead a Baloch separatist leader, Mir Abdul Nabi Bangulzai, in Kandahar's PD 3, this afternoon, sources said. No one claimed responsibility for the attack so far. #ShamshadNews #Afghanistan #Kandahar
— ShamshadNews (@Shamshadnetwork) May 27, 2021
عبدالنبی بنگلزئی کی ہلاکت کے حوالے سے بی ایل اے کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں فدائین بریگیڈ کے بانی اور بلوچ لبریشن آرمی کے اہم ترین کمانڈر اسلم اچھو بھی قندھار میں ایک خودکش حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔
خودکش حملے میں اسلم اچھو کے ساتھ بی ایل اے کے دو دیگر کمانڈر تاجو مری اور رحیم مری کے علاوہ اسلم کے چار محافظین بھی ہلاک ہوئے۔
اسلم اچھو کو پاکستانی حکام نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے اور دالبندین میں چینی باشندوں کی بس پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26300 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15547 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5184 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C