افغانستان: طالبان اقتدار کا ہنگامہ خیز ایک برس مکمل
👁️ 36 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان اقتدار کا ہنگامہ خیز ایک برس مکمل
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) طالبان کے افغانستان میں دوبارہ برسر اقتدار آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر آج پیر 15 اگست کو قومی چھٹی ہے۔ ہنگامہ خیز پہلے سال کے دوران خواتین کے حقوق کو کچل دیا گیا جبکہ انسانی بحران کی صورت حال مزید ابتر ہو گئی۔
آج سے ٹھیک ایک برس قبل سخت گیر اسلام پسندوں نے ملک بھر میں حکومتی فورسز کے خلاف برق رفتار کارروائی کر کے کابل پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے ساتھ ہی افغانستان میں امریکی قیادت میں 20 سالہ غیر ملکی فوجی مداخلت کا بھی خاتمہ ہو گیا تھا۔
گزشتہ برس 15 اگست کو اس وقت کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے چند گھنٹے بعد کابل میں داخل ہونے والے ایک عسکریت پسند نعمت اللہ حکمت کا کہنا ہے،”ہم نے جہاد کی اپنی ذمہ داریاں پوری کردیں اور اپنے ملک کو آزاد کرا لیا۔”
افراتفری کے ماحول میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہا جبکہ افغانستان سے نکل جانے کی کوشش میں ہوائی جہاز پر سوار ہونے کے لیے ہزاروں افراد کا ہجوم کابل ہوائی اڈے پر جمع ہوگیا تھا۔ ہوائی اڈے پر ہجوم کے دھاوا بول دینے، جہاز کے چھت پر چڑھ جانے اور امریکی فوجی کارگو طیاروں کے رن وے پر آگے بڑھنے کے دوران انہیں پکڑنے کے لیے دوڑتے ہوئے لوگوں کی تصویریں پوری دنیا نے دیکھیں اور یہ واقعات آج بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔
گوکہ طالبان حکام نے اقتدار پر قبضہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کسی سرکاری تقریب کے انعقاد کا ابھی تک اعلان نہیں کیا ہے تاہم سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا کہ خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔
حالانکہ بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی 38 ملین آبادی انتہائی غربت سے دوچار ہے تاہم طالبان جنگجووں نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نعمت اللہ حکمت، جو اب صدارتی محل کی نگرانی کرنے والی خصوصی فورسز کے ایک رکن ہیں، کہتے ہیں، “جب ہم کابل میں داخل ہوئے اور جب امریکی یہاں سے نکل گئے، وہ ہمارے لیے خوشی کے سب سے بہترین لمحات تھے۔”
تاہم عام افغان شہری اور بالخصوص خواتین کو طالبان کی واپسی کے بعد زیادہ مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طالبان نے ابتدا میں سخت ترین اسلامی قوانین میں نرمی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن گزرتے دنوں کے ساتھ خواتین پر نئی نئی پابندیاں عائد ہوتی رہیں اور اب وہ طالبان کے اسلام کے سخت ترین ورژن پر عمل کرنے کے لیے مجبور ہیں۔
ہزاروں لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول چھوڑ دینے پڑے جبکہ خواتین کو بہت ساری سرکاری ملازمتوں میں واپس لوٹنے سے روک دیا گیا۔
مئی میں طالبان حکومت نے عورتوں کو پورا چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا۔
کابل کی ایک رہائشی اوغائی عامل کہتی ہیں، “جس دن سے وہ یہاں آئے ہیں زندگی کی خوبصورتی ختم ہوگئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم سے ہر چیز چھین لی گئی، حتی کہ وہ ہماری ذاتی زندگیوں میں بھی داخل ہو گئے۔”
سنیچر کے روز طالبان عسکریت پسندوں نے کابل میں خواتین کی ایک ریلی کو منتشر کرنے کے لیے عورتوں کو نہ صرف مارا پیٹا بلکہ فائرنگ بھی کی۔
گوکہ افغان شہری اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم انسانی بحران نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں انتہائی ابتر بنا دی ہیں۔
طالبان کے اہم مرکز قندھار میں ایک دکاندار نور محمد بتاتے ہیں، “لوگ ہماری دکانوں پر آتے ہیں اور جب ہم سے اشیاء کی انتہائی مہنگی قیمتوں کے متعلق شکایت کرتے ہیں تو ایک دکاندار کے طور پر ہمیں خود سے نفرت ہونے لگتی ہے۔”
طالبان عسکریت پسند تاہم غیر ملکی افواج پر فتح کو موجودہ اقتصادی بحران کے مقابلے زیادہ خوشی اور اطمینان کا سبب قرار دیتے ہیں۔
کابل کے ایک سرکاری پارک کی حفاظت پر مامور ایک جنگجو کا کہنا تھا، “ہم غریب ہیں، ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن افغانستان میں اسلام کا پرچم اب ہمیشہ سربلند رہے گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C