افغانستان: غزنی پر فضائی حملے میں 18 شہری ہلاک
👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان: غزنی پر فضائی حملے میں 18 شہری ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کے شبے میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گاؤں منازری میں ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا، فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچے، 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔
مقتولین کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کو مرکزی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نے کہا کہ بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد نہیں بلکہ معصوم شپری تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب افغان فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے فضائی حملے میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں تاہم کچھ شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے جس کی تفتیش کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
29/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
ٹانک: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 16 زخمی
29/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 افراد زخمی
29/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک
29/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فضائی حملے، حوثیوں کا 14 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ
29/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ اپنی پالیسی جاری رکھے گی، نعیم قاسم
29/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9309 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7563 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5534 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C