افغانستان میں امریکی ڈرون حملے: امریکہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہا ہے، افغان وزیرِ دفاع
👁️ 33 بار دیکھا گیا
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے: امریکہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہا ہے، افغان وزیرِ دفاع
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) اتوار کو افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق امریکی ڈرونز پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں اور اس طرح حملوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہو رہی ہے۔
گذشتہ برس افغانستان سے امریکی و غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اس کے بعد ملک کا نظم و نسق چلانے کے لیے ایک عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس میں مولوی یعقوب کو، جو افغان طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بیٹے ہیں، وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا۔
اتور کو اپنے چیف آف آرمی سٹاف قاری فصیح الدین فطرت اور وزارت دفاع کے ترجمان مولوی عنایت اللہ خوارزمی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان حکومت کے وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی فضا ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔‘
اگرچہ مولوی محمد یعقوب نے اپنے الزام کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ نے انخلا کے وقت ہمارے ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا مگر اس کے باوجود ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر رہا ہے۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خود اس ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق اُنھیں سی آئی اے نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔
صدر جو بائیڈن نے ایک مختصر خطاب میں بتایا کہ ایمن الظواہری نائن الیون کے حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھے اور وہ اسامہ بن لادن کے جانشین تھے۔
اس حملے کے بعد یہ الزامات سامنے آئے کہ اس مقصد کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی گئی۔
تاہم پاکستان کی حکومت اور فوج نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی اور یہ مؤقف دیا تھا کہ پاکستان نے کسی ملک کو بھی اس مقصد کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
پاکستان کے اندر بھی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں نے حکومت اور فوج پر اس حوالے سے تنقید کی ہے اور یہ وضاحت بھی مانگی ہے کہ امریکہ سے کوئی خفیہ معاہدہ ہے تو اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
پاکستان نے ابھی تک افغانستان کی طرف سے عائد کیے جانے والے تازہ الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ تاہم ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد جب پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ سے ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈرون حملے کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں ہوئی ہیں۔
اسی طرح دفتر خارجہ اور پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی تھی۔
This is a serious allegation. We suffered death of r citizens & paid heavy economic costs of fighting US wars before. We cannot be dragged into another such war. Nation needs clarification from Mofa & @OfficialDGISPR if we have again done a deal with US to allow drone overflights https://t.co/YealCMbbKs
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 28, 2022
دوسری طرف اتوار کو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ’یہ ایک سنگین الزام ہے۔ ہمارے اپنے شہری ہلاک ہوتے رہے ہیں اور اس سے پہلے (ہم نے) امریکی جنگیں لڑنے کی بھاری معاشی قیمت ادا کی۔
’ہمیں ایسی دوسری جنگ میں نہیں گھسیٹا جا سکتا۔ قوم کو موفا (دفتر خارجہ) اور @OfficialDGISPR (آئی ایس پی آر) سے وضاحت کی ضرورت ہے کہ آیا ہم نے ڈرون اوور فلائٹس کی اجازت دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ سال افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران صدر جو بائیڈن نے عہد کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ طالبان کی قیادت والی نئی حکومت کو افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔
بائیڈن کے ایک مشیر نے کہا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد سے ہی امریکی جاسوس افغانستان پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے کہ القاعدہ کے رہنما آہستہ آہستہ ملک میں واپس آ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C