14/August/2026

افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے: محسن نقوی

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے: محسن نقوی

افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے: محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین بدستور پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کی جارہی ہے، جس سے خطے کے امن و سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

 

اسلام آباد میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ائیڈے سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، پولیس کی تربیت اور باہمی قانونی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کا کردار ادا کر رہا ہے اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C