افغانستان کے شیعہ ہزارہ قبائل طالبان کے خلاف نہ لڑے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ
👁️ 121 بار دیکھا گیا
افغانستان کے شیعہ ہزارہ قبائل طالبان کے خلاف نہ لڑے، ایرانی عہدیدار کا انتباہ
تہران+ دبئی (ڈیلی اردو/العربیہ نیوز) ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے میڈیا ونگ سمجھے جانے والی نیم سرکاری نیوز ایجنسی “تسنیم” کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امور حسام رضوی نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹریو میں افغان طالبان کا دفاع کیا ہے۔
حسام رضوی:
طالبان حتی زمان حضور نیروهای خارجی در افغانستان، در مرزهای این کشور حضور داشتهاند و عقیده دارند در امور دیگر کشورها دخالت نمیکنیم دیگران هم نباید در کار ما دخالت کنند. pic.twitter.com/mIoXOZRvcV— برنامه جهان آرا (@Jahanaraofogh) June 26, 2021
انہوں نے افغانستان کی ہزارہ شیعہ برادری کو طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہزارہ قبیلہ طالبان کے خلاف لڑائی شروع کرتا ہے اور اس لڑائی میں شیعہ مسلک کے لوگ مارے جاتے ہیں تو اس کا الزام طالبان پر نہیں بلکہ ہزارہ قبیلے پر عائد ہوگا۔
ذرّهای شرم و حیا در شما وجود ندارد؟ رسماً در صداوسیما برای طالبان ماله میکشید و تلویحاً شیعیان را در صورت دفاع از کشورشان مقصّر جا میزنید؟ ننگ بر شما قاتلانِ قاتلدوست… . pic.twitter.com/SGeZdsP8UB
— محمّدحسین (@azsmhm) June 27, 2021
ہفتے کے روز ایرانی سپریم لیڈر کے مقرب اخبا ر’کیھان‘ میں ’طالبان نے اپنا انداز بدل دیا ہے اور وہ اب قاتل نہیں رہے‘ کے عنوان سے ایک مضمون لکھا گیا ہے۔ اس مضمون میں ایران نے طالبان کی نئے انداز میں ترویج اور حمایت کی ہے۔
سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حسام رضوی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ذرائع ابلاغ افغانستان کے ہزارہ شیعہ قبائل کے جذبات کو مشتعل کر رہے ہیں۔ ہزارہ قبیلے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔ اکسانے والوں کا الزام ہے کہ طالبان افغانستان کی شیعہ برادری کے قتل عام کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ افغانستان کی سلامتی کے آپشن میں امریکا افغانستان کو مسلکی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
حسام رضوی، مدیرکل دفترهای خارجی خبرگزاری تسنیم که نزدیک به سپاه پاسداران است، در صدا و سیما در سخنانی به عادیسازی قدرت گرفتن هر چه بیشتر طالبان در افغانستان میپردازد pic.twitter.com/ZkxQZ3COl4
— ايران اينترنشنال (@IranIntl) June 27, 2021
انہوں نے کہا کہ امریکی افغانستان میں ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں جو حقیقت میں موجود ہی نہیں۔ طالبان نے نہ تو ماضی میں اہل تشیع کا قتل عام کیا اور نہ مستقبل میں ایسا کوئی امکان ہے۔ تاہم اگر افغانستان کے ہزارہ شیعہ امریکی اسلحہ لے کر طالبان کے خلاف لڑائی شروع کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی ذمہ داری مقامی شیعہ برادری پر عائد ہوگی۔
حسام رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی کی صورت میں دونوں طرف ہلاکتیں ہوں گی۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ طالبان افغانستان میں شیعہ برادری کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی شیعہ برادری پر زور دیا کہ وہ طالبان کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C