افغان طالبان سے کہا گیا ہے کہ حکومت کا حصہ بن جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار
👁️ 46 بار دیکھا گیا
افغان طالبان سے کہا گیا ہے کہ حکومت کا حصہ بن جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر 90 فیصد سے زائد حصے پر باڑ لگ چکی ہے۔ بارڈر سے متعلق ایک لائحہ عمل طے کرچکے ہیں۔ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکان کے پیش نظر تیاری کر رکھی ہے۔ افغان حکومت سے سرحد سے حملوں سے متعلق معاملات افغان حکومت سے اٹھائے۔ باڑ لگانے کے دوران افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے رہے۔
بابر افتخار نے افغانستان کی صورت حال پر نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغناستان کےفریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ ہم پاکستان کی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کا سہولت کا ر ہے ضمانتی نہیں۔ افغانستان میں کس کی حکومت ہوتی یہ فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔ امریکا کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ طالبان سے کہا گیا ہے وہ حکومت کا حصہ بن جائیں افغانستان میں بندوق کسی صورت بھی مسئلے کا حل نہیں۔ بندوق 20 سال سے فیصلہ نہیں کرسکی۔ افغانستان میں تمام دھڑے بھی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اس حوالے سے بہتر طریقے سے بتاسکتے ہیں۔ اگر وائلنس بڑھتا ہے تو مہاجرین کے آنے کا بھی خدشہ ہے۔ ہمارا اس وقت سیکیورٹی بارڈر مینجمنٹ بہت زیادہ بہترین ہے۔ داعش اور ٹی ٹی پی کا جہاں تک تعلق ہے سب کو علم ہے یہ افغانستان میں ہیں۔ جیسے انتظام ہم نے کئے وہ دوسری طرف سے بھی ہونے چاہئیں تھے۔ سرحد پر انتظامات دوسری طرف سے ایئر ٹائٹ نہیں رکھے گئے۔ پاکستان افغانستان کا بارڈر کی 90 فیصد فینسنگ مکمل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان فوج کی تربیت پر کھربوں خرچ کئے گئے۔ خطے کے اسٹیک ہولڈرز کو افغان فریقین سےمل کرحل نکالنا ہوگا۔ پاکستان کو اس مسئلے میں مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ افغانستان کےفریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ امریکا نے تو افغانستان سے انخلا کرلیا ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اب تک کی خبروں کے مطابق طالبان کی پیش رفت زیادہ ہے۔ اس وقت افغان فوج کی پیش رفت خاص نہیں۔ افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرے گی؟ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے لئے امریکا چلے گئے
انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کئے۔ افغانستان سے کچھ خبریں آ رہی ہیں۔ ہم امن عمل کیلئے کوشش کرتے رہے اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا۔ افغانستان نے کیسے آگے بڑھنا ہے فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔ امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا۔ پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی۔ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 415 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8897 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2515 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1957 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C