افغان طالبان نے دو امریکی قیدیوں کو رہا کر دیا
👁️ 53 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے دو امریکی قیدیوں کو رہا کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکہ کے خبر رساں اداروں، سی این این اور واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے منگل کے روز افغانستان میں زیر حراست دو امریکیوں کو رہا کر دیا ہے جسے واشنگٹن میں عہدہ داروں نےامریکہ کے دیرینہ مخالف کی طرف سے “خیر سگالی کے اشارے” سے تعبیر کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے منگل کو قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا تاہم ان کی پرائیوسی کے احترام کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی شناخت بتانے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ رہائی کسی افغان قیدی یا ایسےدوسرے افراد کے تبادلے میں عمل میں نہیں آئی ہے جن کی رہائی میں طالبان کو دلچسپی ہو۔
نیڈ پرائس نے کہا، ‘ہم ان دونوں امریکی شہریوں کو تمام مناسب مدد فراہم کر رہے ہیں‘۔
اس حساس معاملے پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدہ داروں نے بتایا کہ دونوں قیدی اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے سے پہلے منگل کو قطر پہنچے تھے۔
طالبان کی جانب سے امریکیوں کی رہائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب طالبان حکومت کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اس نے فوری طور پر یونیورسٹیوں میں طالبات کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان کی اعلی تعلیم کی وزارت کے ایک ترجمان نے ایک خط کی تصدیق کی ہے جس میں ملک کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طالبات کی یونیورسٹیوں تک رسائی کو ختم کر دیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ خط ملک کی عبوری کابینہ کے ایک فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے-
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C