اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں
👁️ 454 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں
نیو یارک (ڈیلی اردو ) ایران اور سرکردہ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے کے تقریباﹰ ایک عشرے بعد تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق پائے جانے والے تنازعے میں اقوام متحدہ کی سخت پابندیاں دوبارہ نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
ایسا عالمی وقت کے مطابق اتوار 28 ستمبر کی صبح اس وقت خود بخود ہو گیا، جب تہران اور اس کے ساتھ مذاکرات میں شریک E3 کہلانے والے تین یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے مابین کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے طے کردہ میعاد کسی کامیابی کے بغیر ہی ختم ہو گئی۔
’اسنیپ بیک میکینزم‘
تہران کی برلن، پیرس اور لندن کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ مکالمت کے بے نتیجہ رہنے کے بعد ان تینوں ممالک نے اگست کے آخر میں وہ طریقہ کار دوبارہ فعال کر دیا تھا، جس کے لیے ''اسنیپ بیک میکینزم‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
عالمی سلامتی کونسل کی طرف سے میعاد میں توسیع کی مخالفت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف ان پابندیوں کے دوبارہ مؤثر ہو جانے سے کچھ ہی دیر پہلے اس سلسلے میں طے شدہ ڈیڈ لائن میں توسیع کی تجویز مسترد کر دی تھی۔
اس بارے میں سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد ایران کی حلیف ریاستوں چین اور روس کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔ تاہم 15 رکنی سلامتی کونسل کے نو رکن ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے تہران کو اس کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق کسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے مزید کوئی وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ایسا اسی وجہ سے ہوا تھا کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد پر رائے شماری کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے اور جرمنی، فرانس اور برطانیہ پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے تہران حکومت نے برلن، پیرس اور لندن میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔
مغربی طاقتوں کا ایران پر الزام ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ تہران حکومت تاہم اس الزام کی تردید کرتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسی ہفتے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران نے آج تک جوہری ہتھیار بنانے کی نہ تو کوئی کوشش کی ہے اور نہ ہی وہ آئندہ کبھی ایسا کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C