اقوام متحدہ کی اسلام آباد شیعہ مسجد پر داعش کے حملے کی شدید مذمت
👁️ 180 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کی اسلام آباد شیعہ مسجد پر داعش کے حملے کی شدید مذمت
نیویارک (نمائندہ ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعے کی نماز کے دوران شیعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
نیویارک میں جاری کردہ بیان میں کونسل کے ارکان نے اس گھناؤنے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل نے حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کونسل نے مطالبہ کیا کہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ارکان نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی اقدام، چاہے کسی بھی مقصد کے لیے ہو، مکمل طور پر مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی تمام اشکال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، اور تمام ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان کی حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرے تاکہ دہشت گردی کی بیخ کنی ممکن ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C