الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دیدیا
👁️ 96 بار دیکھا گیا
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دیدیا
کراچی (ڈیلی اردو) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نااہلی کے لیے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پر سماعت کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا، ارشد وہرا کو پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج ایک اور فتح نصیب ہوئی، الیکشن کمیشن نے یوسی 49 سے منتخب چیئرمین ارشد وہرا کو نااہل کیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہلی ہوئی۔
میاں عتیق کا کہنا تھا کہ فلور کراسنگ کرنا اب آسان نہیں ہوگا، ڈپٹی میئر کراچی سے اور ایم کیو ایم پاکستان سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا ہے تھا کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایاجائے اور نااہل کیاجائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C