امریکا آنے والے 2 ہزار افغان شہری دہشت گرد تنظیموں سے منسلک، تلسی گبارڈ انٹیلیجنس ڈائریکٹر
👁️ 274 بار دیکھا گیا
امریکا آنے والے 2 ہزار افغان شہری دہشت گرد تنظیموں سے منسلک، تلسی گبارڈ انٹیلیجنس ڈائریکٹر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں موجود دو ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے سست اور غیر مؤثر عمل پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت 18 ہزار افغان شہری امریکا میں داخل ہوئے۔
تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکا آنے والے افغان شہریوں کی مناسب جانچ نہیں کی گئی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنے والے ہر افغان شہری کا اب باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا آنے والے 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً 2 ہزار کے دہشت گرد تنظیموں سے براہِ راست یا ممکنہ روابط پائے گئے ہیں۔
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر کے مطابق داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور یہ تنظیمیں امریکا میں ایسے افراد کی تلاش میں رہتی ہیں جو ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے اس خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C