امریکا اور پاکستان کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکا اور پاکستان کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا اور پاکستان نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ہفتے کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح امریکی وفد کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی مفادات اور سکیورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک مزید مضبوط بنانے، جبکہ امریکی ادارے اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنس پروگرام کے ساتھ جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی طرح بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر گفتگو کی گئی، جبکہ امریکا کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر اداروں کو جدید امریکی آلات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C