امریکا: بحری جہازوں کو ایران سے بچانے کیلئے خلیج میں F-16 طیارے بھیجنے کا فیصلہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکا: بحری جہازوں کو ایران سے بچانے کیلئے خلیج میں F-16 طیارے بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ نے خلیج کی اسٹرٹیجک آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی قبضے سے بچانے کے لیے ایف سولہ جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سینئر دفاعی عہدیدار نےجمعے کو پینٹاگون کے نامہ نگاروں کو اس سلسلے میں بتایا کہ امریکہ اس ہفتے کے آخر میں خلیجی علاقے میں جنگی طیاروں کے استعمال کو بڑھا دے گا۔ خطے میں پہلے ہی A-10 حملہ آور امریکی لڑاکا طیارے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے گشت کر رہے ہیں۔
خلیج میں ایف سولہ طیارے بھیجنے کا امریکی اقدام ایران کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہرمز کی اہم سمندری گزرگاہ کے قریب دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی کوشش اور ان میں سے ایک پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔
نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پر دفاعی اہلکار نے کہا کہ ایف سولہ طیارے آبی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کریں گے اور علاقے میں عسکری موجودگی ایرانی کارروائیوں کو روکنے کا اظہار ہوگی۔
اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن کو مشرق وسطیٰ میں ایران، روس اور شام کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تشویش ہے۔
امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں واقعات میں ایرانی بحریہ کے جہاز اس وقت پیچھے ہٹ گئے تھے جب اس کا “گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس میک فال” جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔
امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق امریکہ شام کی فضاؤں پر بڑھتی ہوئی روسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے کئی فوجی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے ان آپشنز کی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ امریکہ کوئی علاقہ نہیں چھوڑے گا اور ملک کے مغربی حصے میں داعش گروپ کے خلاف مشن کی پروازیں جاری رکھے گا۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ روس کی عسکری سرگرمیاں ماسکو ،تہران اور شامی حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہیں جن کا مقصد امریکہ کو شام سے نکلنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔
شام میں اس وقت تقریباً 900 امریکی فوجی موجود ہیں جب کہ دیگر فوجی داعش گروپ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے والے مشنوں کو چلانے کے لیے آتے جاتے رہتے ہیں۔
خبر رساں ادارے “ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق اہلکار نے کہا کہ روس یوکرین کی جنگ میں ایران کی حمایت کی وجہ سے اس کی بات مانتا ہے جب کہ تہران چاہتا ہے کہ امریکہ شام سے نکل جائے تاکہ وہ زیادہ آسانی سے لبنانی حزب اللہ کو مہلک امداد پہنچا سکے اور اسرائیل کو دھمکی دے سکے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکہ نے شام میں درمیانی درجے کی روسی اور ایرانی قدس فورس کے رہنماؤں کے درمیان زیادہ تعاون، منصوبہ بندی اور انٹیلی جنس شیئرنگ دیکھی ہے، تاکہ امریکہ پر شام سے فوجیں ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔
امریکہ سمجھتا ہے کہ روسی طیارے امریکی فوجیوں پر بم گرانے یا انسان بردار طیاروں کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں رکھتے۔
تاہم، اہلکار کے مطابق اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ روسی پائلٹ امریکہ کے “ریپر ڈرون ” کو آسمان سے گرا سکتے ہیں اور ماسکو کو یقین ہے کہ اس قسم کی کارروائی سےکو ئی سخت امریکی فوجی ردعمل سامنے نہیں آئے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C