امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے، اسکاٹ بیسنٹ
👁️ 439 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے، اسکاٹ بیسنٹ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں شروع کی گئی معاشی مہم کا حصہ ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے منسلک تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کیے ہیں۔
خطاب کے دوران امریکی وزیر خزانہ سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا، وہ مرحلہ وار ہٹایا جائے گا۔
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق سوال پر اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایران نے جوہری معاملے پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم اگر عمان ایران کی مدد کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب تک امریکا کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا اور ایران اپنے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5067 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C