امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندی عائد کر دی، اثاثے منجمد
👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندی عائد کر دی، اثاثے منجمد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات پر پابندی عائد کر دی، جواد آذری کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کے وزیر اطلاعات جواد آذری پر پابندی عاید کرتے ہوئے ملک میں ان کے اثاثے منجمد کر دیے۔
پابندی کے بعد امریکی شہری ایرانی وزیر اطلاعات سے کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گے، امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر اطلاعات نے مظاہروں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سنسر شپ کا استعمال کیا۔
خیال رہے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جن میں اب تک 40 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
حالات کی کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں کا مواصلاتی نظام معطل کیا تھا، مظاہرین بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں، ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس کو نقصان پہنچایا گیا، مختلف شہروں میں بینکس کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی، اب تک ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تیل کی قیمتوں میں 50 فی صد اضافے کی حمایت کر دی ہے۔ پیٹرول قیمت میں اضافے کے بعد مہنگائی کی ایک بڑی لہر نے ایرانیوں کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے چند دن قبل خبردار کیا ہے کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C