امریکا نے سعودی عرب سے میزائل ڈیفنس سسٹم ہٹا لیا
👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا نے سعودی عرب سے میزائل ڈیفنس سسٹم ہٹا لیا
جدہ (ڈیلی اردو/اے پی) امریکا نے سعودی عرب میں نصب کردہ اپنے جدید ترین میزائل سسٹم نکال لیے اور ساتھ ہی پیٹریاٹ بیٹریاں بھی واپس بلا لی ہیں۔ یہ بات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے بہت سی سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد سامنے آئی ہے۔
دبئی سے ہفتہ 11 ستمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب سے امریکا کے انتہائی جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کا یہ انخلا حالیہ ہفتوں میں عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت پر دیکھی گئی ہے، جب خلیج کے علاقے میں امریکا کے سب سے بڑے اتحادی ملک سعودی عرب کو اس کی خانہ جنگی کی شکار ہمسایہ عرب ریاست یمن سے حوثی باغیوں کے مسلسل ڈرون حملوں کا سامنا ہے۔
پرنس سلطان ایئر بیس
سعودی دارالحکومت ریاض سے کچھ دور پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم اور پیٹریاٹ بیٹریوں کی منتقلی ان دنوں میں عمل میں آئی، جب خلیج کے خطے میں واشنگٹن کے اتحادی دیکھ رہے تھے کہ افغانستان میں بیس سالہ تعیناتی کے بعد امریکی فوجی دستے کتنے بے ہنگم انداز میں ہندو کش کی اس ریاست سے رخصت ہو رہے تھے۔
سعودی دارالحکومت ریاض سے تقریباﹰ 115 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پرنس سلطان ائر بیس پر 2019ء میں اس وقت سے ہزاروں امریکی فوجی بھی تعینات رہے ہیں، جب یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل کی اہم ترین تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
خلیجی عرب ریاستوں کے مستقبل سے متعلق خدشات
نیوز ایجنسی اے پی نے اس موضوع پر اپنے ایک تفصیلی جائزے میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور ایران خطے کے دو بڑے حریف ممالک ہیں اور خلیجی ریاستوں میں ہزار ہا امریکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ علاقے میں ایران کی عسکری اہمیت کے باعث طاقت کے توازن قائم رکھنا بھی ہے۔
دوسری طرف کئی خلیجی عرب ریاستوں کو مستقبل کے بارے میں طرح طرح کے خدشات کا سامنا بھی ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ علاقے میں مستقبل میں کسی ممکنہ تصادم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
امریکی فوج یہ سمجھتی ہے کہ ایشیا میں بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر وہاں امریکی میزائل نظاموں کا ہونا ضروری ہے۔ مگر خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو بے یقینی کا سامنا اس پہلو سے ہے کہ عسکری حوالے سے اس خطے کے لیے واشنگٹن کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہو گا۔
خطے میں پائے جانے والے محسوسات
رائس یونیورسٹی کے جیمز بیکر انسٹیٹیوٹ فار پبلک پالیسی کے محقق کرسٹیان اُلرکسن کہتے ہیں، ”محسوسات، چاہے ان کی جڑیں حقیقت میں نہ بھی ہوں، ہمیشہ اہم ہوتے ہیں۔ کئی خلیجی ریاستوں کے فیصلہ ساز حلقوں میں پایا جانے والا ایک واضح احساس یہ بھی ہے کہ امریکا کو اب اس خطے کی اتنی زیادہ فکر نہیں رہی، جتنی پہلے ہوا کرتی تھی اور نہ ہی واشنگٹن اب اس حوالے سے ماضی کی طرح پرعزم ہے۔‘‘
کرسٹیان اُلرکسن کے بقول سعودی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ان کی رائے میں امریکا کے مسلسل تین صدور، باراک اوباما، ڈونلڈ ٹرمپ اور اب جو بائیڈن نے متواتر ایسے فیصلے کیے ہیں، جن کی وجہ سے ریاض حکومت کو یہ احساس ہوچلا ہے کہ جیسے اسے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہو۔
پینٹاگون کا موقف
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جب اس نے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد فوج کا موقف جاننے کے لیے امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کیا، تو پینٹاگون کے ترجمان جان کِربی نے اعتراف کیا کہ فضائی دفاع سے متعلق مخصوص عسکری اثاثوں کی نئی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔
تاہم ساتھ ہی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے حوالے سے اپنے عزائم پر قائم ہے اور ‘وسیع تر اور گہری ذمے داری‘ سے کام لے رہا ہے۔
جان کِربی کے مطابق، ”امریکی محکمہ دفاع کے بیسیوں ہزار فوجی اب بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں اور ساتھ ہی وہاں فضائی دفاعی اور بحری عسکری صلاحیتوں کے حامل ایسے امریکی اثاثے بھی موجود ہیں، جن کا مقصد خطے میں امریکا کے قومی اور اس کے علاقائی پارٹنرز کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C