13/June/2026

امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو

امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو  نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی مجوزہ معاہدے کی فریق نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق شرائط اور پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ حتمی معاہدے میں واشنگٹن کے مؤقف کو سراہتے ہیں، تاہم اسرائیل اس مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں ہے۔

 

اسرائیلی وزیراعظم  نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو صدر ٹرمپ سے بات کی، جنہوں نے ایران کے ساتھ مجوزہ ڈیل کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم یہ معاہدہ ابھی تہران کی جانب سے باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔

 

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ کسی بھی حتمی معاہدے میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کا خاتمہ، افزودگی کے ڈھانچے کی مکمل توڑ پھوڑ، میزائل پروگرام کو محدود کرنے  اور  تہران حکومت کی جانب سے علاقائی پراکسی گروپس کی حمایت کا خاتمہ شامل ہو۔

 

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ میزائل پروگرام اس معاہدے کا حصہ نہیں ہوگااور اس پر بات چیت بعد کے مرحلے میں کی جائے گی۔

 

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق مجوزہ مفاہمت میں تمام محاذوں پر ’’مستقل اور فوری جنگ بندی‘‘ کی شق بھی شامل ہو سکتی ہے، جس میں لبنان میں لڑائی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C