امریکہ نے چین کے 37 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکہ نے چین کے 37 اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) امریکہ نے37 چینی اداروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے اقدام سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ تجارت نے جمعرات کے روز 37 اداروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا۔ ان وجوہات میں روسی فوج سے تعاون، چین کی فوج کی حمایت اور میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کرنے جیسے اسباب شامل ہیں۔
محکمہ تجارت کی اسسٹنٹ سکریٹری تھیا کینڈلر نے ایک بیان میں کہا، “جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں جو امریکہ کے لیے قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی کے حوالے سے تشویش کا باعث ہیں، تو ہم انہیں اینٹیٹی لسٹ میں شامل کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ کر سکتے ہیں۔”
جینیاتی کمپنی بھی ممنوعہ فہرست میں شامل
امریکی محکمہ تجارت نے جن چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں جینیاتی تحقیقات کے لیے مشہور چینی کمپنی بی جی آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ‘ان سپر’ شامل ہیں۔
محکمہ تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جی آئی اور ان سپر کی یونٹوں نے بیجنگ کی جانب سے نگرانی میں مدد کرنے کے حوالے سے”خاطر خواہ خطرات” پیدا کر دیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے، “جینیاتی اعداد و شمار جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے سلسلے میں ان اداروں کی سرگرمیوں سے خاطر خواہ خطرہ لاحق ہوگیا تھا کیونکہ یہ اعداد و شمار چین کے فوجی پروگراموں کو منتقل کیے جا سکتے تھے۔”
بی جی آئی کی فورینزک یونٹ ‘فورینزکس جیونومکس انٹرنیشنل’ بھی بلیک لسٹ کیے گئے اداروں میں شامل ہے۔
امریکی محکمہ کامرس نے الزام لگایا ہے کہ ان سپر چین کی فوجی جدید کاری کی کوششوں میں مدد کے لیے امریکی اشیاء حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں اور واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے امریکہ کے تازہ ترین اقدام کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی جب گزشتہ ماہ بائیڈن انتظامیہ نے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا، جو سرحد پار کرکے امریکی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔
امریکی محکمہ تجارت میں ایکسپورٹ انفورسمنٹ کے اسسٹنٹ سکریٹری میتھیو ایکسل روڈ کا کہنا تھا، “ہم اپنے مخالفین کو ٹیکنالوجی کے غلط اور بے جا استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور جبر و ظلم کے دیگر اقدامات میں ان کا استعمال کریں۔”
انہوں نے مزید کہا، “یہی وجہ ہے کہ ہم برے عناصر کو ہماری ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے حوالے سے اپنے عہد پر قائم ہے۔ ہم اس خطرے کا ازالہ کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔”
سن 2020 میں امریکی محکمہ تجارت نے دنیا کی سب سے بڑی جینومکس کمپنی بی جی آئی گروپ کی دو یونٹوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ امریکہ نے اس وقت الزام لگایا تھا کہ یہ کمپنی ایغور اقلیتوں پر مزید جبر کرنے کے لیے جینیاتی تجزیہ کر رہی ہے۔
بیجنگ اور بی جی آئی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C