امریکہ کی چین کو ایرانی تیل ترسیل میں مددگار کمپنیوں پر پابندیاں
👁️ 230 بار دیکھا گیا
امریکہ کی چین کو ایرانی تیل ترسیل میں مددگار کمپنیوں پر پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی انتظامیہ نے ’چین کو تیل کی ترسیل میں ایران کی مدد‘ کے الزام میں تین افراد اور نو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سوموار کے روز جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں قائم چار، چار کمپنیاں شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نویں کمپنی عمان میں قائم ہے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے یہ اقدام جمعے کے روز کیے گئے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں اُن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جنھوں نے ’ایران کو اسلحہ اور وہ پرزے خریدنے میں مدد دی جو ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات متوقع ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ’وزارتِ خزانہ ایرانی حکومت کے اُن مالی نیٹ ورکس سے روابط منقطع کرتی رہے گی جنھیں وہ دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے اور عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C