امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اتوار کے روز دستخط نہیں ہو سکیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاہدے پر دستخط کا عمل اتوار کو نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، تاہم اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا۔
بقائی کے مطابق، ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر آنے والے دنوں میں دستخط کا امکان ہے، لیکن دوسری جانب کی ہچکچاہٹ کے باعث دستخط کی تاریخ کے بارے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔‘‘
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب چند گھنٹے قبل پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے اور پاکستان اس کے بعد الیکٹرانک دستخطوں کی تیاری کر رہا ہے۔
تاہم ایرانی مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن بعض اہم نکات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں اور معاہدے کے حتمی اعلان کے لیے مزید بات چیت درکار ہو سکتی ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں جاری ہیں اور ان کا مقصد فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
ایران اور امریکہ دونوں نے حالیہ دنوں میں معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیا ہے، لیکن تہران نے واضح کیا ہے کہ مکمل اتفاق رائے کے بغیر کسی حتمی مفاہمت کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C