امریکی اسلحہ ملنے سے کالعدم ٹی ٹی پی کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوا، رپورٹ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکی اسلحہ ملنے سے کالعدم ٹی ٹی پی کی عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوا، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ حاصل کرلیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جو دہشت گرد پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں ان کو افغانستان میں میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ مل گیا ہے۔
ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکی اسلحے کے حصول سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی گروپس کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی آمد سے گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔
The influx of U.S. weapons from Afghanistan has boosted the military capabilities of Pakistani armed groups like the Tehrik-e Taliban Pakistan and ethnic Baluch separatists.https://t.co/GzdfJTs37Y
— Radio Free Europe/Radio Liberty (@RFERL) March 29, 2023
یاد رہے کہ جب اگست 2021 میں امریکا نے افغانستان سے انخلا کیا تھا تو اس نے آتشیں اسلحہ، کمیونیکیشن گیئر اور آرمرڈ گاڑیوں سمیت تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے فوجی آلات اور اسلحہ چھوڑ دیا تھا۔
امریکی انخلا کے دوران افغان طالبان نے اسلحہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔
ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ جب سے افغانستان پر طالبان نے قبضہ کیا ہے چند امریکی فوج آلات اور ہتھیار پاکستان میں منتقل کر دیے گئے جہاں اسے مسلح گروپس حکومت پاکستان کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
سویڈن میں موجود تحقیق کار عبدالسید، جنہوں نے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطہ کیا تھا، نے کہا کہ کالعدم گروپس کی خطرناک جنگی ہتھیاروں تک رسائی کے ’بدترین‘ اثرات پڑ چکے ہیں، خاص طور پر پاکستان میں ناقص اسلحے کی حامل پولیس پر اثرات پڑے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C