امریکی بحریہ اور اس کے جہاز آبنائے ہرمز سے دور رہیں، ایران
👁️ 198 بار دیکھا گیا
امریکی بحریہ اور اس کے جہاز آبنائے ہرمز سے دور رہیں، ایران
تہران (ڈیلی اردو) امریکہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے مال بردار بحری جہازوں کی وہاں سے نکلنے میں مدد کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے نام سے جو نئی کوششیں شروع کی گئی ہیں، ان کے تناظر میں ایرانی فوج کی قیادت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اور اس کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے دور رہیں۔
امریکہ کی قیادت میں قائم کردہ اس نئی ٹاسک فورس نے آج پیر چار مئی کے روز آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے اپنی نئی کوششیں شروع کر دیں۔
تاہم اس بارے میں اپنے ردعمل میں ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمان کے سربراہ علی عبداللہی نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ اور اس کے جہازوں کو لازمی طور پر آبنائے ہرمز سے دور ہی رہنا چاہیے۔
امریکی بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی
ساتھ ہی اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو اپنی ہر ایسی ممکنہ نقل و حرکت سے گریز کرنا چاہیے، جس کو پہلے سے ایرانی ملٹری کے ساتھ مربوط نہ بنایا گیا ہو۔
اس بیان میں امریکی نیوی کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا گیا، ’’ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ ایسی غیر ملکی مسلح افواج، خاص طور پر ایران کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والی امریکی فوج، جنہوں نے آبنائے ہرمز میں داخلے کی کوشش کی، انہیں حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔‘‘
ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے اپنے خلاف فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں، جس میں اب فائر بندی جاری ہے، شروع میں ہی خلیج فارس کے آبنائے ہرمز والے حصے کو ہر قسم کی تجاری جہاز رانی کے لیے بند کر دیا تھا۔
اس بندش کی وجہ سے دنیا بھر کو تیل اور قدرتی گیس کی فراہمی کے تقریباﹰ پانچویں حصے کی ترسیل رک گئی تھی، جو ابھی تک رکی ہوئی ہے اور اس وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کا اضافہ بھی ہو چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C