امریکی سیکیورٹی فورسز کا مشی گن یونیورسٹی میں آپریشن، 129 بھارتی گرفتار
👁️ 190 بار دیکھا گیا
امریکی سیکیورٹی فورسز کا مشی گن یونیورسٹی میں آپریشن، 129 بھارتی گرفتار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں 129 بھارتی شہریوں کو مبینہ طور پر اسٹوڈنٹ ویزا کے ذریعے امریکا میں رہائش رکھنے کی خاطر جعلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ میں فارمنگٹن ہل نامی یونیورسٹی امریکی محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے انڈر کور آپریشن کا حصہ تھی، جس کا مقصد امیگریشن میں ہونے والے فراڈ کا پردہ چاک کرنا تھا۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت کی اسکیم ’پے ٹو اسٹے‘ کے تحت غیر ملکی طالب علم اپنا اسٹوڈنٹ ویزا برقرار رکھتے ہوئے امریکا میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر جعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے ہیں۔
تاہم امیگریشن اٹارنی نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی نوجوانوں کو یونیورسٹی کے غیر قانونی ہونے کا علم نہیں تھا۔
دوسری جانب بھارت نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے امریکی حکومت سے طالب علموں تک قونصلر کی رسائی طلب کرلی۔
اس کے علاوہ امیگریشن اور کسٹم حکام نے اسی روز ویزا فراڈ اسکیم میں ملوث بھارتی شہریوں اور بھارتی نژاد 8 امریکیوں پر فردِ جرم بھی عائد کی۔
آٹھوں ملزمان کو منافع کمانے کے لیے غیر ملکیوں کو ویزے کے حصول میں دھوکا دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔
اس سلسلے میں اٹارنیز کا کہنا تھا کہ بھارتی طالب علم قانونی طور پر اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آئے تھے جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف فارمنگٹن میں داخلہ لے لیا تاکہ وہ کام کرتے رہیں۔
امریکی وکیلوں کا کہنا تھا کہ تمام طالب علم اس بات سے آگاہ تھے کہ یونیورسٹی قانونی طور پر فعال نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارتی نژاد وکیل روی منان کا کہنا تھا کہ یہ جعلی یونیورسٹی صرف طالب علموں کو پھنسانے کے لیے بنائی گئی تھی۔
اس ضمن میں بھارتی ترجمان دفتر خارجہ رویشن کمار نے کہا کہ حکومت معاملے کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے طالب علموں کو اور انہیں داخلہ دلوانے میں ملوث افراد میں فرق کرنے پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C