امریکی شہریوں کے سر قلم کرنے والے ‘داعش’ کے ال شافی ال شیخ کو عمر قید کی سزا
👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکی شہریوں کے سر قلم کرنے والے ‘داعش’ کے ال شافی ال شیخ کو عمر قید کی سزا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) امریکہ کی وفاقی عدالت نے شام اور عراق میں امریکی شہریوں اور ایڈ ورکرز کے اغوا اور اُن کے سر قلم کرنے میں ملوث داعش کے سیل ‘دی بیٹلز’ کے ایک رُکن کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
El Shafee Elsheikh, a member of an Islamic State cell, was sentenced to life in prison for involvement in a hostage-taking plot that led to the killings of American journalists and aid workers in Syria https://t.co/0N5ChEC81w pic.twitter.com/QyUCSNFUYL
— Reuters Legal (@ReutersLegal) August 19, 2022
ورجینیا میں وفاقی عدالت کے جج ٹی ایس ایلس نے شدت پسند تنظیم’ داعش’ کے 33 سالہ رُکن ال شافی ال شیخ کو جمعے کو سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے پر مقتول امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس فیصلے سے اُنہیں ‘کچھ انصاف’ ملا ہے۔
چار ماہ قبل ایک جیوری نے سابق برطانوی شہری ال شافی ال شیخ کو اغوا اور قتل کے لیے سازش کرنے کا قصوروار قرار دیا تھا۔
چھ ہفتے تک جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد اپریل میں جیوری نے قرار دیا تھا کہ ال شافی ال شیخ داعش کے بدنام زمانہ سیل ‘دی بیٹلز’ کا حصہ تھے, جو برطانوی لہجے میں بات کرتے تھے۔ انہوں نے شام اور عراق میں امریکی یرغمالیوں کے سرقلم کیےتھے۔
جج ایلس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ”یہ اقدام خوفناک، وحشیانہ ،سفاکانہ اور بلاشبہ مجرمانہ تھا۔”
سوڈان میں پیدا ہونے والے ال شیخ نے ابتدائی زندگی لندن میں گزاری، ان پر یہ الزام تھا کہ اُنہوں نے چار امریکی شہریوں جیمز فولی، اسٹیون سوٹلوف، پیٹر کیسگ اور کیلا میولر کو یرغمال بنا کر انہیں قتل کیا۔
El Shafee Elsheikh, convicted for torture and murder of hostages in Syria, was sentenced today.
Evidence meticulously gathered by the Met's Counter Terrorism Command assisted one of the most complex international terrorism investigations ever launched. pic.twitter.com/xo8nLeoTDL
— Metropolitan Police (@metpoliceuk) August 19, 2022
جیمز فولی اور اسٹیون سوٹلوف صحافی تھے جب کہ پیٹر کیسگ اور کیلا میولر امریکی ایڈ ورکرز تھے۔ انہیں یرغمال بنانے کے بعد ان کے سرقلم کر دیے گئے تھے اور اس عمل کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔
امریکی حکام نے کہا تھا کہ کیلا میولر کو شام میں قتل کیے جانے سے قبل انہیں اس وقت کے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
جیمز فولی، اسٹیون سوٹلوف اور پیٹر کیسگ کے قتل کی تصدیق 2014 میں ہوئی تھی جبکہ کیلا میولر کی موت کی تصدیق 2015 میں ہوئی تھی۔
ال شافی کو سزا سنائے جانے کے بعد رپورٹرز سے گفتگو میں جیمز فولی کی والدہ نے بتایا کہ ”اس فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ جس کسی نے بھی دنیا کے کسی بھی حصے میں امریکی شہری کو اغوا، تشدد یا قتل کیا، امریکی انصاف اسے ڈھونڈ نکالے گا۔ ہماری حکومت آپ کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور آپ کے جرائم کی سزا ملے گی۔”
الشیخ پر ان الزامات کے بعد برطانوی حکام نے 2018 میں ان کی برطانوی شہریت واپس لے لی تھی۔
رواں برس کے آغاز میں ‘دی بیٹلز’ کے ایک اور رُکن الیگزینڈا کوٹے کو بھی امریکی جج نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ کوٹے کو امریکی فوج نے عراق سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسے ٹرائل کے لیے امریکہ پہنچایا گیا تھا۔ گزشتہ برس ستمبر میں اسے جیمز فولی، ساٹلوف، کیسگ اور میولر کے قتل کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
گروپ کا ایک اور رُکن محمد ایموازی 2015 میں امریکہ اور برطانیہ کے ایک میزائل حملے میں مارا گیا تھا۔
سن 2014 سے 2017 تک اپنے عروج کے زمانے میں دولتِ اسلامیہ ‘داعش’ نے دنیا کے مختلف شہروں میں کئی حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے 2014 میں عراق اور شام میں نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔ وہ 2019 میں شام میں امریکی فورسز کے ایک خصوصی آپریشن میں مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C