امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلم اور افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں
👁️ 139 بار دیکھا گیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلم اور افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز/ڈی پی اے) امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کی متعدد پالیسیاں منسوخ کردیں جن میں مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں شامل ہیں۔
جوبائیڈن نے امریکا کے چھیالیسویں صدر کے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد سابق صدر ٹرمپ کی کئی متنازع پالیسیوں کو منسوخ کرتے ہوئے پندرہ ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیے جن میں کئی مسلم اور افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیوں کا خاتمہ اور پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی شامل ہے۔
صدر جو بائیڈن نے کہا، ”میں جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کررہا ہوں ان میں سے کچھ کووڈ انیس بحران کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے والے ہیں، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا اس طریقے سے مقابلہ کریں گے جیسے اب تک نہیں کیا گيا اور نسلی مساوات کو فروغ دینے کے ساتھ پسماندہ طبقات کی حمایت کریں گے، یہ سب ابتدائی نکات ہیں۔‘‘
صدر بائیڈن کا کہنا تھا، ’’کام شروع کرنے کے لیے آج سے بہتر کوئی وقت نہیں۔‘‘
مسلم ملکوں پر عائد سفری پابندیاں ختم
نئے امریکی صدر کے دستخط سے جاری کیے جانے والے ابتدائی ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ایک کے ذریعے ان ایک درجن سے زائد مسلم اکثریتی ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کی تھیں۔
سابق صدر ٹرمپ نے جنوری 2017 میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے ایک ہفتے کے اندر ہی ان ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر سات مسلم اکثریتی ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن شامل تھے۔ جو بائیڈن نے ان پابندیوں کو ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پیرس معاہدے میں واپسی
صدرجو بائیڈن نے اپنے ابتدائی حکم نامے میں پیرس ماحولیاتی معاہدے میں واپسی کا بھی فیصلہ کیا۔
یہ معاہدہ سن 2015 میں صدر اوباما کے دورمیں ہوا تھا۔ اس کا مقصد دنیا میں گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی لانا اور گرین انرجی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے سن 2017 میں امریکا کو اس معاہدے سے الگ کرلیا تھا۔
اب تک 189 ممالک پیرس معاہدے کی توثیق کرچکے ہیں۔ جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے 100 دن کے اندر ماحولیات کے موضوع پر ایک عالمی سربراہی کانفرنس بھی منعقد کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ کہ وہ رواں برس کے دوران ہی ایسی قانون سازی بھی کروانا چاہتے ہیں جس کے تحت سنہ 2050 تک امریکہ میں ماحول دشمن گیسوں کے اخراج کو مجموعی طور پر صفر پر لایا جا سکے۔
کورونا کے خلاف جنگ
صدر بائیڈن نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کے تحت ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعہ تمام وفاقی عمارتوں میں اور ریاستوں کے درمیان سفر کے دوران ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا۔
انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”جیسے میں پہلے سے کہتا آیا ہوں، جہاں میرے اختیارات ہیں، وہاں وفاقی املاک پر ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا لازمی ہوگا۔”
بائیڈن نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی صدارت کے ابتدائی کم از کم 100دنوں تک عوامی مقامات میں ماسک ضرور پہنیں۔
خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک چار لاکھ سے زیادہ افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر نے امریکا کو عالمی ادارہ صحت سے باہر نکلنے پر بھی روک لگا دی۔ سابق صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کے ساتھ قربت کا الزام لگاتے ہوئے اس عالمی ادارے کو چھوڑ دیا تھا۔
مزید صدارتی احکامات
بائیڈن انتظامیہ اگلے دس دن کے دوران مزید 53 ایگزیکٹیو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں سے کئی کا مقصد سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو واپس لینا ہے۔
صدر بائیڈن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ‘ہمیں بہت سے چیزوں کے حوالے سے قانون سازی کرنی ہو گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کانگریس سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔
بائیڈن کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا کہ پہلے دن کے فیصلے جو بائیڈن کے انتظامی اقدامات کا صرف آغاز ہے۔ ”آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی ایگزیکٹیو اقدامات کریں گے جو امریکی عوام کے لیے منتخب ہونے والے صدر کے امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C