امریکی صدر کا آبنائے ہرمز میں جہاز نکالنے کا اعلان، مداخلت پر طاقت کی دھمکی
👁️ 273 بار دیکھا گیا
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز میں جہاز نکالنے کا اعلان، مداخلت پر طاقت کی دھمکی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا جائے گا، جسے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی گئی تو اس کا جواب طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے جہازوں کو محفوظ طریقے سے آبنائے ہرمز سے نکالنے میں مدد فراہم کرے۔ ان کے مطابق یہ وہ ممالک ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ان جہازوں اور ان کے عملے کی محفوظ روانگی کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنا تجارتی عمل جاری رکھ سکیں۔ ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، کیونکہ کئی جہازوں پر خوراک اور ضروری سامان کی کمی کی اطلاعات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے نمائندے ایران کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں اور یہ مذاکرات مثبت پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کے بقول یہ اقدام تنازع میں کمی اور خیرسگالی کو فروغ دینے میں مدد دے سکتا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر چھوٹی کشتیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C